دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقراء عزیز کی نئی لُک مداحوں کو بھا گئی

اقراء عزیز اپنے آنے والے پروجیکٹ میں بالکل منفرد کردار ادا کرنے والی ہیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اپنی نئی لُک کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے

جسے دیکھ کر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔

  ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ’ماہی‘ ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز آج کل

سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

خدا اور محبت میں سادہ سی گھریلو لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز نے

اب اپنا نیا روپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اقراء عزیز کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے بال مرون ڈائے ہیں

اور لباس اور میک اپ نے اُنہیں مغربی لُک میں ڈھال دیا ہے ۔

اقراء عزیز کی تصویریں دیکھ کر کمنٹ باکس میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ

اقراء عزیز اپنے آنے والے پروجیکٹ میں بالکل منفرد کردار ادا کرنے والی ہیں

جبکہ اقراء عزیز کی جانب سے تا حال ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

About The Author