میونسپل ایمپیلائز ویلفیر یونین سی بی اے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا
مظاہرین نے دھمکی دی کہ افسران نے انتقامی کارروائیاں نہ روکیں تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ملک منظور حسین
جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور سرپرست اعلٰی ملک منیر حسین ہانس کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ئوئے ملک منظور و دیگر نے کہا کہ
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے ، پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود کمپنی ملازمین کو اسپیشل الاؤنس ادا نہیں کر رہی
یونین عہدیداران کا داخلہ کمپنی آفس میں بند کر دیا ہے ، یونین عہدیدار اکبر مسیح کو سپروائزر کے عہدے سے ہٹاکر ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھاکر شوکاز نوٹس دے دیا گیا ہے
کمپنی کے اعلیٰ افسر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نا تجربہ کار افراد کی بوگس بھرتیاں کی جارہی ہیں – علاقے میں کنٹینر نہیں ، ہتھ ریڑھیاں نہیں ہیں
جس کی وجہ سے ورکرز کو بہت مشکلات کا سامنا ہے – مشینری کی مرمت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود گاڑیوں کی مرمت کا کام نہیں کروایا جا رہا
وی آئی پی موومنٹ پر چھٹی کینسل کر کے متبادل چھٹی بھی نہیں دی جاتی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون