دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسی مضمون میں فیل طلبہ کو 33 نمبرز کے ساتھ پاس کرینگے، شفقت محمد

اجلاس میں تمام صوبائی وزرا تعلیم و متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی

وفاقی وزیر تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت و قومی ورثہ شفقت محمود کی زیر صدارت

بتیسویں بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں تمام صوبائی وزرا تعلیم و متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، ڈی جی ایف جی ای آئی، چیئر مین آئی بی سی سی، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،

چیئر مین فیڈرل بورڈ اور دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مختلف صوبوں نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی پروموشن پالیسی کا مختلف فارمولا طے کیا

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین کے مارکس کاونٹ کئے جائیں

کورونا کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کو سہولت دینے کے لئے فیصلہ کیا گیا

جس مضمون میں طلبہ فیل ہوں ان میں 33 فیصد نمبرز دیئے جائیں گے

اور ایوریج مارکس نکالے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے

بین الصوبائی وزراء تعلیم نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی طلبہ کی پروموشن کے لئے یہی طریقہ کار استعمال کریں گے

تمام صوبے پریکٹیکل میں 50 فیصد گریس مارکس دینگے اور باقی 50 فیصد تھیوری کی بنیاد پر دیئے جائیں گے

آئندہ سمارٹ سلیبس کا اصول نہیں اپنایا جائے گا مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اور اسکے مطابق امتحانات لئے جائیں گے، شفقت محمود

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سلیبس اپریل/مئی تک مکمل کرنا یقینی بنایا جائے گا اور بورڈ کے امتحانات مئی/جون میں ہوا کرینگے

نیا تعلیمی سال 22 اگست کو شروع ہوگا

او لیول اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ جامعات امتحانات کے سلسلے میں اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں گی

اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ کہ سال میں دو مرتبہ بالترتیب مئی/جون اور دوسری بار اکتوبر نومبر میں امتحانات لئے جائیں گے

ملک بھر کی جامعات کو ہدایات دی جائیں گی کہ وہ دو مرتبہ ایڈمیشن کھولا کریں گی

صوبائی وزرا نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کو آگاہ کیا کہ ملک بھر کے ایجوکیشن سیکٹر کی ویکسینیشن 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے لہذا اسکولز فوری طور پر کھولے جائیں اور اس بارے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں تمام فیصلے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں، شفقت محمود

یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے کورونا جیسی مہلک وبا کے باوجود مشکل فیصلے اتفاق سے کئے اور ملک کے تعلیمی عمل کو فعال رکھا، شفقت محمود

About The Author