نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریڈیو پاکستان کے عظیم براڈ کاسٹرعظیم سرور کراچی میں انتقال کرگئے

جنگِ ستمبر 1965 میں عظیم سرور ٹرانسکرپشن سروس سے ہی وابستہ تھے جہاں وہ کئی یادگار قومی نغمات کے پروڈیوسر بھی تھے ۔

ریڈیو پاکستان کے عظیم براڈ کاسٹر اور جنگِ ستمبر کے یادگار نغمات کے پروڈیوسر اور نغمہ نگار عظیم سرور کراچی میں انتقال کرگئے ۔

انکی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

عظیم سرور 1944 کو پیدا ہوئے اور 1960ء میں صرف 16 برس کی عمر میں ہی ریڈیو

پاکستان کوئٹہ سے اناؤنسر بن کر ریڈیو پاکستان کے سب سے کم عمر اناؤنسر ہونے کا اعزاز
حاصل کیا تھا۔
1964

میں وہ بطور جونیئر پروڈیوسر کراچی آگئے تو یہاں انھیں سید سلیم گیلانی جیسا فرد مل گیا

جنھوں نے عظیم سرور کو ٹرانسکرپشن سروس ریڈیو پاکستان میں ذمہ داریاں دے دیں ۔

جنگِ ستمبر 1965 میں عظیم سرور ٹرانسکرپشن سروس سے ہی وابستہ تھے جہاں وہ کئی

یادگار قومی نغمات کے پروڈیوسر بھی تھے ۔

ان کا تحریر کردہ قومی نغمہ ” گندم کی بالی کہتی ہے ” بھی 70 کی دہائی کے وسط میں ریڈیو پاکستان کا ایک مقبول نغمہ تھا ۔

ریڈیو پاکستان کی جدید طرزِ نشریات جس نے دورِ جدید میں ایف ایم کا روپ دھار لیا ہے

مائیکروفون پر اس کا بانی عظیم سرور کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا جنھوں نے ” صبح

پاکستان” کے نام سے پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں پہلا براہ راست مارننگ شو کرتے ہوئے مارننگ شوز کی بنیاد رکھی۔ عظیم سرور صرف ایک براڈ کاسٹر ہی نہیں

بلکہ ایک ذمہ دار افسر اور ریڈیو پاکستان کا انسائیکلوپیڈیا بھی تھے ۔ ملکی حالات پر بھی گہری نگاہ تھی

سینٹرل پروڈکشنز اسلام آباد کے آواز خزانے کو ترتیب دینے میں بھی

ان کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ اسی لیے ریڈیو اور ادب کی دنیا انھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکےگا۔

About The Author