دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ضلع ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان،شجرکاری،

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا.
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

فورٹ منرو ویسٹ منیجمنٹ کیلئے ضروری مشینری جلد خریداری اور میونسپل ویسٹ کیلئے مجوزہ لینڈ فل سائٹیں کا اراکین اسمبلی کو معائنہ کرایا جائے۔

میونسپل ویسٹ کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے سفارشات حاصل کی جائیں۔فورٹ منرو کے ماسٹر پلان میں 40 سال کی ضرورت کا خیال رکھا جائے۔

فورٹ منرو میں کنسٹرکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔فورٹ منرو میں موجود تاریخی اور ثقافتی ورثہ کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائے۔

شہدائے کربلا کے چہلم پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کے ساتھ امن و امان کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

شجرکاری کا پہلے اور بعد کا تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور لوڈ شیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول عوام کیلئے مشتہر کیا جائے

۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز دئیے۔عوام کا ایک ایک پیسہ عوام کی مفاد عامہ کی سکیموں پر خرچ کرایا جائیگا۔
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈی سی سی کے اجلاس میں بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں ایف آئی اے کا آفس قائم کیا جائیگا۔

انہوں نے ایف آئی اے کے افسر کی اجلاس میں عدم شرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔زرتاج وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر مکمل کئے جائیں۔سخی سرور سمیت بستیوں میں بجلی کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ اسی ماہ مکمل کرایا جائے۔

ترقیاتی منصوبوں میں مدت تکمیل اور معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔متعلقہ محکمے سنٹرز آف ایکسیلنس اور منسلک سکولوں کے جائز مسائل بلاتاخیر حل کرائیں۔

اجلاس میں محکموں کے افسران تیاری کرکے آئیں۔آئندہ اجلاس میں سابقہ اجلاس کی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے ای ٹینڈرنگ کا نظام لاگو کرایا جائے۔

ریسکیو 1122 کی گاڑیاں آئندہ ماہ تبدیل ہورہی ہیں۔ٹیچنگ ہسپتال سے ڈیڈ باڈی اب ریسکیو کی گاڑیاں منتقل کریں گی۔
2
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ سخی سرور اور دیگر علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کرائے جائیں۔

ڈگر چٹ روڈ سے سیلابی پانی کی نکاسی کے ساتھ فلڈ فائٹنگ پلان پر بلاتاخیر عملدرآمد کرایا جائے۔

ائیر پورٹ روڈ بھی سیلاب سے متاثر ہوا،محکموں کی طرف سے فلڈ فائٹنگ بروقت نہیں کی گئی۔تمام منصوبوں پر افتتاحی اور سنگ بنیاد کی تختیاں آویزاں کی جائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے محکموں کو مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں بریفنگ دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیموں کی منظوری کیلئے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ملتوی کردیا.

کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نامکمل سکیمیں پیش کرنے پر ناراضگی کرتے ہوئے

متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو تمام سکیمیں از سر نو سروے کرکے تمام خامیوں کو دور اور قواعد و ضوابط پورے کرنے کی ہدایات جاری کیں

اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمشنر نے کہا کہ

ہر سکیم کے کوآرڈینیٹس دئیے جائیں جس میں روڈ کا پہلا اور آخری مقام واضح طور پر ظاہر ہونا چاہیے۔

کمشنر نے کہا کہ خامیاں دور ہونے پر سکیموں کی منظوری دی جائے گی جس کیلئے ڈی ڈی ڈبلیو پی کا دوبارہ اجلاس جلد بلایا جائیگا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایکسیئنز امجد خان،اشفاق الرحمن اور دیگر افسران موجود تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ رونگھن پہنچ گئیں۔

بستی نذیرمیں بوائز پرائمری سکول کا سنگ بنیاد رکھا اور وڈیرہ محمد بخش شاہانی کے ڈیرہ پر قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، مرد و خواتین ورکرز بھی ہمراہ تھے۔

وڈیرہ محمد بخش شاہانی،نذیر احمد،مشتاق،عبدالمجید سیف کمانڈو،اختر علی،عبدالستار،غلام نبی،لعل خان و دیگر نے استقبال کیا

وزیر مملکت کو قبائلی روایات کے مطابق چادر بھی پہنائی گئی.موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے
3
وڈیرہ محمد بخش شاہانی کے ڈیرہ پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان کی ہر بستی کوروشن کریں گے۔

سولرائزیشن کے ساتھ بجلی کے نئے منصوبے دیں گے وسائل سے محروم علاقوں کو سہولیات دی جائیں گی۔

پہلے فیز میں 38 کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد بستیوں کو بجلی کی سہولت دے دی گئی ہے۔

دوسرا فیز بھی جلد مکمل کریں گے۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھے جانے والے بوائز پرائمری سکول کی جلد تکمیل اور کلاسز کے آغاز کیلئے

منصوبہ کو مانیٹر کیا جائیگا۔سکول کے قیام پر 70 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ہر قبائلی بچہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائیگا

۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کیلئے 35 لاکھ روپے سے ہینڈ پمپس لگائے گئے۔ماہرین کی سفارشات پر سولر بور کی بھی سکیمیں دیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی کی سینڈیکیٹ کاچھٹااجلاس منعقد ہوا۔

رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلرایگریکلچر یونیورسٹی

ملتان ڈاکٹر راؤ آصف علی، چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا،

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری منظر علی جاوید، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے زاہد الطاف ڈویژنل لوکل فنڈ آڈٹ،

لاء ڈیپارٹمنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، پروفیسرڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے۔

وائس چانسلر نے اجلاس میں غازی یونیورسٹی نیو کیمپس اور سٹی کیمپس میں جاری شدہ ترقیاتی منصوبہ جات، یونیورسٹی کو در پیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

اجلاس میں 1579.317 ملین روپے کے یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ برائے سال 2021-22کی منظوری دی گئی۔ جس میں سے ترقیاتی کاموں کے لیے 434.00 ملین روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ریونیو اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈیشن خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں ریونیو اہداف اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی اور مسائل کا بھی جائزہ
4
لیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں ریونیو افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

ریونیو اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی

۔وراثتی انتقالات کے اندراج کے وقت ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔

کسی خاتون کو جائیداد سے محروم کرنے والے ریونیو افسران کا محاسبہ کیا جائیگا۔ڈویژن میں زیر التوا انکوائریز اور جوڈیشل کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے طلباؤطالبات کے تعلیمی اداروں میں کلاس نہم تعلیمی سیشن 2021-23کیلئے آن لائن داخلوں کا نظر ثانی شدہ

شیڈول جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق آن لائن داخلہ، ڈیٹاانٹری، بنک میں فیس جمع کرانے اور رجسٹریشن ریٹرن بورڈ آفس میں جمع کرانے کی

آخری تاریخ 15، اکتوبر 2021مقرر کی گئی ہے اسی طرح پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ29اکتوبر تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا

مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتا ہے.یہ بات سیکر ٹری بورڈ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔.

ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ دراہمہ مقدمہ نمبر 375/21 میں زیادتی کے شکار بچے کی والدہ سے رشوت لینے کے معاملہ کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوئی کہ محمد سجاد نامی بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی جس کی والدہ سے میڈیکل کے نام پر تھانہ دراہمہ میں تعینات تفتیشی آفیسر محمد اسلم نے 10 ہزار روہے رشوت لی۔

رشوت لینے کے معاملے کا ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

ڈی ایس پی لیگل رشوت لینے کے معاملے کی مکمل انکوائری کر کے ڈی پی او کو رپورٹ مرتب کرئے گا۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔

ترجمان پولیس

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔کوشش ہونی چاہیے کہ جو بھی ذمہ داری دی جائے

عوام کے اجتماعی مفاد میں دیانتداری اور محنت سے کام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی ڈیرہ غازیخان سید تنویر مرتضی کے تبادلے کے

موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن کو ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی چارج دے دیاگیا.

محمد حنیف پتافی نے دونوں افسران کے اعزاز میں منعقد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوہ سلیمان تحصیل میں آبادیوں کو ملانے کیلئے

جیب ایبل ٹریکس کی تعمیر اور زراعت کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،

زراعت انجینئرنگ کے چوہدری محمد ندیم،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار اور دیگر افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوہ سلیمان کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم سے گرلز گائیڈ ز نے ملاقات کی. اس موقع پروزیر مملکت زرتاج گل وزیر بھی موجود تھیں.

گرلز گائیڈ کی عہدیدار نے ادارہ کی کارکردگی اور مسائل بیان کئے. کمشنر نے کہاکہ

گرلز گائیڈ کے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ کمشنر آفس کے دروازے گرلز گائیڈ سمیت خواتین اور مردوں کیلئے کھلے ہیں.

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ ملک کے قیام،تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے.

انہوں نے کہاکہ گرلز گائیڈ کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کی.وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی،

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی آئی جی رانا جان محمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،شعیب احمد،اشفاق الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اسد چانڈیہ،

سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض کے علاوہ عمر ریاض،انعم عارف اور دیگر موجود تھے. اجلاس میں میونسپل سروسز اور اربن انفراسٹرکچر سمیت متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا

گیااراکین اسمبلی نے ڈیرہ غازی خان میں واسا کے قیام کیلئے سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا. اراکین اسمبلی نے کہا کہ

ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ضروری مشینری کی خریداری اور افرادی قوت کی بھرتی جلد مکمل کی جائے،اجلاس میں کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی دکانیں اور غیر منظور عمارتیں سربمہر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے.

کمشنر سارہ اسلم نے کہاکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے موثر آپریشن کیا جائے. میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہاکہ

مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں، واٹر سپلائی کنکشن کو ریگولر کرکے شہریوں کو میٹھا پانی فراہم کیاجائے،اہم شاہراہوں اور مقامات پر عمارتی ملبہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہے. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

صفائی اور سیوریج کے عوامی مسائل بلاتاخیر حل کئے جائیں،سلاٹر ہاوس میں لائٹس،پانی،

روشنی سمیت دیگر بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اورویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں جانور ذبح کئے جائیں.

اراکین اسمبلی نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران صفائی اور معاون سہولیات کے بہترین اقدامات کئے گئے.

بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

معصوم بچے سے زیادتی اور اندھے قتل کا معمہ حل، معصوم بچے عبدالرحمن سے زیادتی کے بعد

قتل کرنیوالے 05کس ملزمان کو پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے 12 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مدعی مقدمہ نے بتایا کہ عبدالرحمن لاپتہ ہو گیا تھا جس کو تلاش کرنے کے لئے نکلے تو عبدالرحمن اپنے گھر سے آدھا کلو میٹر دور جنگل

مسکیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا نامعلوم ملزمان نے زیادتی کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے مسکیٹ(کیکر) کے جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

دلخراش واردات کی طلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک اور ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے وقوعہ کا نوٹس لیا

اور فوری طور پر جائے واردات کا وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی

زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، انچارج CIA علی محمد انسپکٹر، SHOتھانہ سخی سرو رانا محمد اقبال انسپکٹر اورایس ایچ اوتھانہ صدرکرم الہی پر

علیحدہ علیحدہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور سپیشل ٹیمز کوجلد ازجلد عبدالرحمن مقتول کے ملزمان کوگرفتار کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا۔

رات بھر کی انتھک محنت اور IT ماہرین کی مدد، موقع کی جیو فینسنگ،PFSA اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرتے ہوئے

سپیشل ٹیمز نے تمام ضروری شواہد جن میں علاقے کا سروے ،مقتول عبدالرحمن اور ملزمان کے کپڑے، پاؤں کے نشانات، 26 مشکوک افراد علاقہ بستی کوچھہ وڈانی کو

تحویل پولیس میں لے کر تفتیش شروع کی ، دوران تفتیش معصوم بچے عبدالرحمن کے قتل میں ملوث 05کس ملزمان1سجاد عرف منڈا ولد نور محمد2 محمد علی

ولد غلام عباس3 جمال ولد کمال 4 مصطفے ولد کالو خان5 عبدالغفار ولد خدا بخش کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا

جبکہ موقع واردات سے ملنے والے تمام شواہد قبضہ پولیس میں لے کر برائے تجزیہ PFSAبھجوائے گئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے عبدالرحمن کے ساتھ زیادتی و قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی،

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول، انچارج CIA علی محمد انسپکٹر، SHOتھانہ سخی سرو رانا محمد اقبال انسپکٹر اورایس ایچ او تھانہ صدرکرم الہی پرمشتمل ٹیمز کو شاباش دی

اور انعام کے لیے جناب ریجنل پولیس آفیسر صاحب ڈیرہ غازیخان ریجن کو سفارش کی۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدین سے اپیل کہ اپنے بچوں کا خیال کرتے ہوئے انہیں اکیلا نہ چھوڑیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

About The Author