دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کی اسمارٹ گلاسز متعارف

دو کیمروں کی بدولت اب صارفین تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو تیار کرسکتے ہیں۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، فیس بک نے اپنی اسمارٹ ڈیجیٹل عینک متعارف کردی ہیں۔

دو کیمروں کی بدولت اب صارفین تھری ڈی تصاویر اور ویڈیو تیار کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق عینک کی دونوں جانب 5 میگا پکسل کیمرے نصب ہیں

جنہیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔

اسمارٹ گلاسز سے موسیقی سنی جاسکتی جبکہ فون کالز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

50 گرام وزنی عینک کو خالص چمڑے کے تیار کردہ کیس سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

فیشل ریکگنیشن سے لیس اسمارٹ گلاسز ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کی بنیاد پر

آپ سامنے والے شخص کو پہچان سکیں گے اور اس کی دیگر معلومات تک رسائی

حاصل کرسکیں گے۔ گلاسز میں بیلٹ ان کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں کو اختیار مل جائے گا کہ وہ دوسروں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں تنگ کرسکیں تاہم کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

وہ سیکیورٹی ایشو سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک 2017 سے رے بین کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا،

عینک کی قیمت پچاس ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے

خیال رہے کہ گوگل نے بھی اپنے اسمارٹ گلاسز کے لیے اسی کمپنی سے اشتراک کیا تھا تاکہ فیشن کے لحاظ سے اچھے فریم تیار ہوسکیں گے مگر ناکامی کا سامنا ہوا۔

اپریل 2017 میں فیس بک کی کمپنی اوکیولس ریسرچ کے چیف سائنسدان مائیکل ابریش نے

یہ دعویٰ کیا تھا کہ 5 سال کے اندر اے آر ٹیکنالوجی پر مبنی گلاسز اسمارٹ فون کی

جگہ لے لیں گے اور روزمرہ کی کمپیوٹنگ ڈیوائس بن جائیں گے۔

About The Author