دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جونی لیورکا عمر شریف کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

ان کی ناساز طبعیت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

بھارتی فلم کامیڈی کنگ اداکارجونی لیور نے پاکستانی کامیڈی کے بادشاہ

عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق اداکارجونی لیور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی

جس میں انہوں نے کہا کہ عمر شریف جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ان کی ناساز طبعیت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

اداکار جونی لیور نے عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کامیڈین اداکارعمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا ہیں۔

گزشتہ روز کامیڈین اداکار کے بیٹے جواد عمر نے بتایا تھا کہ

والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے لیے وہ اسپتال میں داخل ہیں

About The Author