دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منال خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

دونوں کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں منال خان کو سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے

جب کہ احسن نے شادی کے دن سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکار جوڑے کے نکاح، مختلف رسومات اور رخصتی سمیت دیگر خوبصورت لمحات کی کچھ ویڈیوز زیرِگردش ہیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں

جنہیں مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے دلہا دلہن کو شادی کی

مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

منال کی بہن اداکارہ ایمن خان نے بھی تقریب میں خوب جلوے بکھیرے جنہوں نے

سنہرے اور نارنجی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا۔

About The Author