دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر شریف کی وزیراعظم سے علاج کے لیے امریکہ بھجوانے کی اپیل

وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں

کامیڈی کے بادشاہ و لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے عمر شریف نے وزیراعظم سے علاج کے لیے

امریکہ بھجوانے کی اپیل کردی ہے۔

عمر شریف نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا بولا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں، اور اس بار انہیں امید ہے کہ

اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان ان کی مدد کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کا کہنا تھا کہ

میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کی شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی

اب وہ بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں

اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں

لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

دوسری جانب کامیڈی کنگ کی یہ حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے

مداح عمر شریف کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

About The Author