نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی اور ایچیسن کالج نے کرکٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا

ایچیسن کالج ان نوجوان کھلاڑیوں کو ساتویں سے نویں جماعت میں داخلہ دے گا

لاہور۔

پی سی بی اور ایچیسن کالج نے کرکٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا

پی سی بی پاتھ ویز ایونٹ کا حصہ بننے والے تین باصلاحیت اور مستحق کھلاڑیوں کو ہر سال کرکٹ اسکالرشپ سے نوازا جائے گا

ایچیسن کالج ان نوجوان کھلاڑیوں کو ساتویں سے نویں جماعت میں داخلہ دے گا

یہ نوجوان کھلاڑی اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے علاوہ  مختلف سطح  پر ایچیسن کالج کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کریں گے

نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر ان  نوجوانوں کی کرکٹ کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا

 پی سی بی-ایچیسن کالج کرکٹ اسکالرشپ ایک شاندار پروگرام ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان
اس پروگرام کا مقصد مستقبل کےلیے باصلاحیت کرکٹرز تیار کرنا اور انہیں  کرکٹ کے ممکنہ لیڈر بنانا ہے، وسیم خان

پشاور سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ احمد حسین ، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ علی حسنین اور پشاور سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ عثمان خان کو یہ اسکالرشپ دیا گیا ہے

احمد حسنین نے انڈر 13 اور 16 مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 283 اور 100 رنز بنائے

اس دوران انہوں نے بالترتیب 11 اور 8 وکٹیں بھی حاصل کیں

علی حسنین نے سدرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈر 13 ایونٹ میں 274 رنز بنائے

عثمان خان نے خیبرپختونخوا انڈر 13 کی طرف سے کھیلتے ہوئے 172 رنز بنانے کے ساتھ

ساتھ 5 وکٹیں بھی حاصل کیں

About The Author