دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں پٹواریوں کی 105 آسامیوں کیلئے کمپیوٹر ٹیسٹ پاس کرنے والے مرد اور خواتین امیدواروں کے دو روزہ انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اپنے آفس میں پینل کے ساتھ بیٹھ کر خود انٹرویو لئے۔امیدوراوں کی اصل اسناد چیک کرنے کے ساتھ دوبارہ کمپیوٹر ٹیسٹ کی بھی پڑتال کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،محمد اسد چانڈیہ اور دیگر پینل میں شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے انٹرویو سے قبل خود انتظامات کا جائزہ لیا۔کمپیوٹر آپریٹ کرنے سمیت دیگر مراحل خود چیک کیے۔امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی،

کمپیوٹر ٹیسٹ کے مراحل اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

اہل امیدواروں کو پٹواری بھرتی کیا جائیگا۔ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے۔

کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں کی جائے گی کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والے نوجوا ن روائتی پٹوار کلچر کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کرایا جائیگا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::َ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں معذور افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے فنی تربیت دی جائے گی

جس کیلئے ٹیوٹا کو تین، چھ اور نو ماہ کے کمپیوٹر، پلمبر، الیکٹریشن سمیت دیگر فنی کورسز کے داخلے کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس میں سفارشات ارسال کی گئیں.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے.

اجلاس میں 20درخواستوں پر معذور افراد کو دس، دس ہزار روپے مالی امداد دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس نے کہا کہ معذور افراد کو ٹیوٹا ضروری تربیت دے. معذور افراد کی مالی امداد کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی

مکمل جانچ پڑتال کے ساتھ حقداروں تک مالی امداد پہنچائی جائے.

اس موقع پر معذور افراد کے نمائندوں نے مسائل بیان کیے

جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمو ں کو جائز شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کیے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ویگن او رایک بس کا چالان کر دیاگیا

ملازمین کی ویکسی نیشن نہ ہونے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

ایک ہوٹل سمیت چار دکانیں سربمہر کر دی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی.

علاوہ ازیں انہوں نے بی ایچ یو عالی والا کا بھی دورہ کیا

علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینے سمیت ایس او پیز اوردیگر معاملات چیک کیے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی ہدایت پر چاروں اضلاع میں ایک ایک نئی پناہ گاہ قائم کرنے کا عمل جاری ہے،

ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور،راجن پور میں کوٹ مٹھن،لیہ میں فضیل اصغر ٹرسٹ سے ملحقہ جگہ اور مظفرگڑھ میں تحصیل جتوئی میونسپل کمیٹی میں نئی پناہ گاہ بنائی جائیں گی۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،

ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،اسسٹنٹ کمشنر حاجی حیات اختر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف اور ویڈیو لنک پر راجن پور،

مظفر گڑھ،لیہ کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز پناہ گاہوں کے انتظامات کی خود نگرانی کریں

اور رہائش پذیر مہمانوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے،انہیں معیاری کھانا،صاف بستر اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

قیام پذیر افراد کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،پناہ گاہوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان،راجن پور

مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں پہلے ہی بارہ پناہ گاہ فنکشنل ہیں جہاں قیام اور طعام سمیت بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ پناہ گاہوں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ

منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن دی جائیں اور تکمیل کیلئے شفٹوں میں دن رات کام کیا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 ء کے رزلٹ کا باضابطہ اعلان 30 ستمبر کو متوقع ہے۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ جن اُمیدواران /ادارہ جات کو

بورڈ کی طرف سے کسی بھی قسم کا کوئی مراسلہ بسلسلہ کمی فیس/فراہمی این-او-سی/عدم تصدیق/فراہمی ”پی”فارم یاتبدیلی مضمون موصول ہوا ہے۔

وہ فوری طور پر اپنے جوابات بمعہ دستاویزات بورڈ کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ ان کے معاملات کو جلد از جلد باضابطہ بنایا جا سکے

اور انہیں رزلٹ میں کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ علاوہ ازیں جن اُمیدواران کو بورڈ کی ڈسپلن برانچ سے کسی بھی قسم کا کوئی

مراسلہ /نوٹس موصول ہوا ہو۔ وہ فوری طور پر مراسلہ پر درج ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اپنے معاملات کو جلد از جلد باضابطہ بنوائیں تاکہ

انہیں بھی رزلٹ کی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شیخ امجدحسین نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں کلاس کے سالانہ امتحان 2021 ء میں اُمیدواران کو

تمام اختیاری مضامین میں حاصل کردہ اوسط نمبرزکی بنیاد پر پارٹ سیکنڈ کے لازمی مضامین میں بھی نمبرز دیئے جائیں گے۔

پھر اُنہی نمبرات کو پارٹ فرسٹ کے متعلقہ مضامین کیلئے ایوارڈ کیا جائے گااور اس میں ایسے اُمیدواران شامل ہیں جنہوں نے 2021ء میں حالیہ پارٹ سیکنڈ کا امتحان دیاہے۔

وہ اُمیدوارن جنہوں نے 2021ء کے سالانہ امتحان میں پارٹ فرسٹ اور سیکنڈ کا کمبائنڈ داخلہ بھیجا ہے اور پارٹ سیکنڈ کے اختیاری مضامین کا امتحان دیا ہے۔

وہ اُمیدواران جنہوں نے پارٹ فرسٹ (گیارہویں) کے فیل شدہ مضمون/مضامین اور پارٹ سیکنڈ کا مکمل داخلہ بھیجا ہے

اور پارٹ سیکنڈ کے اختیاری مضامین کے پیپرز دیئے ہیں۔ایسے اُمیدواران جنہوں نے پارٹ فرسٹ اور پارٹ سیکنڈ کے فیل شدہ مضامین کا داخلہ بھیجا ہے

اور پارٹ سیکنڈ کے اختیاری مضامین کا امتحان دیا ہے۔ایسے اُمیدواران جنہوں نے صرف پارٹ سیکنڈ کے فیل شدہ مضامین کا داخلہ بھیجا ہے اور پارٹ سیکنڈ

کے اختیاری مضامین کے پیپر دیئے ہیں۔ایسے اُمیدواران جنہوں نے پارٹ فرسٹ اور سیکنڈ یعنی دونوں پارٹس یا صرف پارٹ سیکنڈ کیلئے نمبرات کی بہتری کیلئے داخلہ بھیجا تھا

اور اِس سال پارٹ سیکنڈ کے اختیاری مضامین کے پیپرز دیئے ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر نے کہا کہ پاکستان/پنجاب کے کسی بورڈ سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ/اہل

گیارہویں کلاس 2020 ء کے اُمیدواران جنہوں نے بارہویں کلاس کا سالانہ امتحان 2021 ء حسب ضابطہ ڈی جی خان بورڈ میں دیا ہے۔

اپنے متعلقہ بورڈ سے تصدیق شدہ گیارہویں کلاس کا تمام ڈیٹا/ریکارڈ/او-پی فوری طور پر ڈی جی خان بورڈ کو بھجوائیں تاکہ ان کا پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ مکمل تیار کیا جا سکے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

محکمہ لٹریسی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام 8ستمبر کوعالمی دن برائے خواندگی کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازی خان میں

ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سوشیالوجی غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹرمحمد علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بنیادی تعلیم نوجوانوں اور بچوں کا پیدائشی حق ہے،تعلیم کے زیورسے آراستہ کیے بغیر نئی نسل میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو پروان نہیں چڑھایا جا سکتا۔

کورونا کی موجودصورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء طالبات کو چاہیے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے

اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ ہماراشمار بھی ترقی یافتہ اقوام میں ہو سکے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم ڈیر ہ غازی خان یونس علی نے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف اور جائیکا

جاپان کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان میں شرح خواندگی کو بڑھا نے کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہا ہے۔

اس ضمن میں دور درازکے پہاڑی علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر کے وہاں تعلیم کی شمع روشن کی ہوئی ہے۔

اساتذہ کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریننگ دی جاتی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباؤ طالبات کو تعلیم کے ساتھ منسلک رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی راشد نسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہمارا ویژن صرف پڑھا لکھا پنجاب نہیں بلکہ پڑھا لکھا

پاکستان ہے۔سو فیصد لٹریسی ریٹ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے تمام وفاقی اور صوبائی تعلیمی اداروں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں کو سراہا۔تقریب کے آخر میں شریک طلبا و طالبات اور لٹریسی اساتذہ و سٹاف کوتعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔

اس موقع پر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر وزیر احمد، ڈسٹرکٹ ٹرینر طارق احمدانی،لٹریسی سپروائزرزحافظ سلیم،یاسر لاشاری،رانا سبز علی،شہزاد قریشی،

طاہر لاشاری،ہدایت اللہ،مختار حسین،اطہر اقبال،گلباز احمد،طلحہ عزیز،

شاہد رزاق،محمد باقر،محمد یوسف،ایڈمن سٹاف حفیظ الرحمن،محمد زبیرسمیت اساتذہ اور طلباؤ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود فیلڈ میں متحرک ہوگئیں

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشیداور دیگر افسران ہمراہ تھے

کمشنر سارہ اسلم نے پل ڈاٹ پر مانومنٹ اور گدائی دوریہ روڈ کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کردیں۔

کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر افرادی قوت اور کام کی رفتار چیک کی انہوں نے وقار کینٹین تا گدائی دو کلو میٹر دوریہ روڈ کی تکمیل کیلئے جنوری تک کی حتمی تاریخ دے دی۔

کمشنر نے پانی کی نکاسی کیلئے روڈ کے کنارے پر تعمیر ڈرین کی گہرائی اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔

روڈ کے منصوبہ پر 26 کروڑ دس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر سارہ اسلم نے پل ڈاٹ چوک پر مانومنٹ کی تنصیب کیلئے اکتوبر تک کا وقت دے دیا۔

سٹیل سمیت دیگر معیاری مٹیریل سے مانومنٹ کی تعمیر پر ایک کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

کمشنرنے کہا کہ تمام منصوبوں پر افرادی قوت بڑھائی جائے۔پل ڈاٹ چوک کو جاذب نظر اور سرسبز بنانے کیلئے خوبصورت پودے لگائے جائیں۔

ماحول دوست اور خوبصورت پودوں کا انتخاب کیا جائے۔کام کی رفتار اور مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔مفاد عامہ کے منصوبوں کا کوالٹی ورک چیک کرنے کیلئے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ کی پل ڈاٹ مانومنٹ اور ایکسیئن ہائی ویز محمد امجد نے دورویہ روڈ سے متعلق بریفنگ دی.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ فورٹ منرو کی ہدایات پر

عمل درآمد بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں

ایڈیشنل کمشنر خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی

مقبول دھاولہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی10یونین کونسلز میں منقسم اور دو لاکھ چھیالیس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے،

اتھارٹی کے افسران کی بھرتی کا پروسیجر تیار ہے،اربن ڈویلپمنٹ کی سات سکیموں پر کام جاری ہے،

ایف ایم ڈی اے کمپلیکس کا ہیڈ آفس ڈی جی خان میں ہوگا،ویسٹ مینجمنٹ کے لیے کام جاری ہے،آلات ومشینری کی خریداری پر کام ہورہا ہے،فورٹ منرو ڈویلپمنٹ کے پلان کا

ڈرافٹ تیار ہے،سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی،اناری میٹل روڈ کی 20کلومیٹر کی سڑک پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی جارہی ہے،

پودے لگانے کا اکیانوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،فورٹ منرو بازار کی کھلی جگہ منتقلی کا جائزہ لیا جارہا ہے،

پبلک ٹوائلٹس اورپانی سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فورٹ منرو بارے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عمل کے لئے افسران متحرک ہوں،

شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کیا جائے،وزیر اعلی پنجاب اینکسی فورٹ منرو کی پارکنگ،ہیلی پیڈ کی تیاری

شجرکاری کی نیم پلیٹس اور گزر گاہ میں ٹف ٹائلز لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے،کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

فورٹ منرو میں واٹرسپلائی کا بہترین انتظام کیا جائے،پارکنگ کے لئے بڑا شیڈ تیار کیا جائے،کچڑا اٹھانے کا نظام منظم بنایا جائے،

ڈیرہ غازی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ورکنگ کو بہتر بنایا

جائے،انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان امپرومنٹ پراجیکٹ کی22 سٹرکوں کی منظوری ہوچکی ہے،پی اینڈ ڈی کے منٹس آنے پر کنسلٹنٹ رکھنے کا عمل
شروع کیا جائے،

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت23 سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں،فورٹ منرو بازار میں ٹف ٹائلز لگانے اور یادگار کی ازسر نو تعمیرکا کام شروع کیا جائے،

کمشنر سارہ اسلم نے ہدایات دیں کہ سٹریٹ لائٹس فنکشنل کی جائیں،فورٹ منرو اینکسی کے گیٹس تبدیل کئے جائیں،

سائن پوسٹنگ کو یقینی بنایا جائے،ڈویلپمنٹ کاموں کی تصاویر کا ریکارڈ رکھا جائے،ایف ایم ڈی اے کمپلیکس کے ایشوز کو حل کیا جائے،

ڈویلپمنٹ سکیموں بارے میٹیگز باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں،انہوں کی تنبیہہ کی کہ محکمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بزنس پلان بنائے

اور اس بارے میں انہیں جلد رپوٹ پیش کی جائے. سٹیٹ ریسٹ ہاؤسز کی تزئین و آرائش کی جائے اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ ریسٹ ہاؤسز کا کمرشل استعمال کرکے ہم ان کی آمدن کو ان کی خوب صورتی پر لگا سکتے ہیں۔

کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ وہ جلد کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فورٹ منرو کا دورہ کریں گی اور معاملات کا خودجائزہ لیں گی۔

اجلاس میں تمام پراجیکٹس اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازیخان

:ایل پی جی گیس سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف موبائل ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس نے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے

ایڈیشنل آئی جی محمد اکرم نعیم بھروکا اور ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈیرہ غازیخان ہما نصیب کی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ڈیرہ غازی خان ڈویژن

محمودالحسن گجر اے ایس اآئی نے موبائل ٹیم کے ہمراہ ایل پی جی گیس سلنڈر کے نقصانات کے حوالے سے نیو میختر سٹینڈ اور نیو خان اعظم ایکسپریس اے پی وی اور

ویگن اسٹینڈز ڈیرہ غازی خان پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ایل ٹی وی لائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسپیشل مہم کے

دوران انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوروں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی گیس سلنڈر کا گاڑی میں نصب کرنا قانونا جرم ہے لہذا

آپ اپنی گاڑی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کا استعمال ہرگز نہ کریں اس سے کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایل پی جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

دوران چیکنگ اگر کسی گاڑی میں ایل پی جی گیس سلنڈر نصب پایا گیا تو اس ڈرائیور کے خلاف ضابطہ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اس موقع پر ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

اسٹینڈز کے مینیجروں اور ڈرائیوروں نے پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے

اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازی خان

چیف کارپوریشن آفیسر ڈیرہ غازی خان ساجد ریاض نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی

ملازمین ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیں انہوں نےکہا

عوامی مسائل کے حل کےلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں ۔انہوں نے کارپوریشن سٹاف سے بھی تعارفی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ چیف آفیسر جواد الحسن گوندل کا تبادلہ ہونے پر ساجد ریاض کو تعینات کیا گیا۔
فوٹو ای میل سے لے لیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری و ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی نائب صدر رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت اور شہر کو بہتر بنانے کا عزم رکھتی ہے جس سے ڈیرہ غازی خان میں سیوریج و صفائی کی صورتحال میں

خاصی بہتری آئی ہے اس سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ

ماضی میں صفائی کا نظام ابتر اور سیوریج کی سنگین صورتحال تھی لیکن حکومتی اقدامات اور اداروں کے محنت سے عوام کو کافی حد تک ریلیف مل رہا ہے

رقیہ رمضان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شہر کو خوبصورت و سرسبز و شاداب بنانے میں پی ایچ اے کی

کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں تین برسوں میں پی ایچ اے نے ڈیرہ غازی خان میں کافی پودے لگائے، گرین بیلٹس پر توجہ دی اور بیوٹفیکیشن کا مثالی کام کیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہر کو جدید اور خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

میگا پراجیکٹا پر کام ہو رہا ہے جن کی تکمیل سے نہ صرف پسماندگی کا خاتمہ ہوگا بلکہ خطے کی محرومیوں میں بھی کمی آئے گی۔

About The Author