نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور اقتدار میں چار چیف سیکرٹریز اور چھ انسپکٹر جنرل پولیس تبدیل ہوئے ہیں

پنجاب میں اہم عہدوں پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ نہ تھم سکا

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور اقتدار میں چار چیف سیکرٹریز اور چھ انسپکٹر جنرل پولیس تبدیل ہوئے ہیں

تحریک انصاف کے پنجاب میں تین سالہ دور میں ایک یا دو نہیں، چار چیف سیکرٹریز اور چھ آئی جیز بدلے گئے

پنجاب میں چیف سیکرٹری کا عہدہ کامران علی افضل کو دیدیا گیا،

پہلے یہ قلمدان جواد رفیق کے پاس تھا، جن کی تعیناتی تئیس اپریل دو ہزار بیس کو ہوئی تھی،، جواد رفیق سے قبل میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان،،

یوسف نسیم کھوکھر اور اکبر حسین درانی تحریک انصاف کی حکومت میں چیف سیکرٹری رہے

دوسری جانب راو سردار پنجاب کے ساتویں انسپکٹر جنرل پولیس تعینات ہوئے ہیں،، جن کے پیشرو انعام غنی کو یہ قلمدان آٹھ ستمبر دو ہزار انیس میں ملا تھا

انعام غنی سے قبل،، چھبیس نومبر دو ہزار انیس کو ڈاکٹر شعیب دستگیر پانچویں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مقررہوئے،

چوتھے آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی تقرری سترہ اپریل دو ہزار انیس کو عمل میں آئی،

جبکہ تیسرے آئی جی امجد جاوید سلیمی تھے، جنہوں نے پندرہ اکتوبر دو ہزار اٹھارہ کو ذمہ داریاں سنبھالیں

پی ٹی آئی کے اقتدار میں دوسرے آئی جی محمد طاہر کی تقرری دس ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو ہوئی،

جو صرف ایک ماہ بعد ہی چودہ اکتوبر کو تبدیلی کے نشانے پر آ گئے تھے

ان سے پہلے جنرل الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے وقت کلیم امام آئی جی پنجاب پولیس تھے

About The Author