دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف موسیقار وزیر افضل خاں نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سیونی میرے دل دا جانی" جیسے مشہور گیت کے خالق موسیقار وزیر افضل انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار وزیر افضل خاں نوے برس کی عمر میں

لاہور میں انتقال کر گئے۔ انہیں اقبال ٹاؤن میں سپرد خاک کر دیا گیا

سیونی میرے دل دا جانی” جیسے مشہور گیت کے خالق موسیقار وزیر افضل انتقال کرگئے۔

موسیقار وزیر افضل نے پاکستان فلم انڈسٹری کو سیکڑوں لازوال گیت دئیے۔ انہوں نے اردو

اور پنجابی کے دو سو سے زائد گیتوں کی موسیقی ترتیب دی۔ ان کے مشہور گانوں میں

’سیونی میرے دل دا جانی’ جیسے شہرہ آفاق گیت شامل ہیں۔ وزیر افضل کو ان کی خدمات کے

اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وزیر افضل خان طویل عرصے

سے علیل تھے۔ انکی نماز جنازہ مسجد شاہ خراسان اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد ان

کی تدفین قریبی قبرستان میں کردی گئی۔

About The Author