کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو گھسیٹ کر گہرے سمندر میں لے جانا کا
آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہونے کے بعد ہینگ ٹانگ77 کوکراچی بندرگاہ پرلنگراندازکردیاگیا
ترجمان کے پی ٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جہازکو48روز کےبعدکل سی ویو سےنکالاگیاتھا،
بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77کئی گھنٹے تک اینکریج پر رکا رہا۔آوٹر اینکریج سے جہاز کو ہارمونی بوٹ کھینچ کر پورٹ لے آئی ہے
اس سے قبل گزشتہ روز جہاز کو ایس اے پی ٹی ایل ٹرمینل پر برتھ ایک پر لگانے کی کوشش کی گئی تھی
مگر جہاز کو پورٹ سے لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ کپتان نے تکنیکی خامی کے سبب لنگر ڈالنے سے انکار بھی کیا تھا۔
شپنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جہازکوزیادہ دیرٹگ بوٹس سےروکا نہیں جاسکتا۔
کراچی کے ساحل پر 48 دن سے پھنسا جہاز بالآخر نکال لیا گیا۔
جہاز کو2ہزار میٹر سے زائد تک سمندر میں گھسیٹا جاچکا ہے۔
کامیابی پر آپریشن کرنے والی ٹیم نے سجدہ شکر کیا۔
سی میکس کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ پانی کی سطح کم ہونے سے آپریشن میں
دشواریاں ہوئیں۔
غیرملکی کمپنی یہ کام کرتی تو بیس لاکھ ڈالر خرچ آتا۔ہم نے ایک چوتھائی لاگت پر کام کیا۔
وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا تھا کہ
جہاز گہرے سمندر میں آچکا ہے۔ اس سے قبل یہاں پھنسنے والے جہاز کاٹ کر نکالے گئے۔
یہ پہلا جہاز ہے جسے باحفاظت نکالا گیا۔
ری فلوٹنگ کے بعد جہاز چینل سے چار سے پانچ میل دورکھڑاہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پورٹ کی جانب سے
برتھ کی اجازت نہیں مل رہی۔ جہاز کے کپتان نے یہ کہہ کر لنگرڈالنےسےانکار کردیا کہ
اس کے پاس لنگر واپس نکالنے کی مشین دستیاب نہیں۔شپنگ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ جہازکوزیادہ دیرٹگ بوٹس سےروکا نہیں جاسکتا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،