مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دل کی دھڑکنوں کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار

امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں 2 سال لگ گئے۔

 امریکی سائنسدانوں نے ٹی شرٹ کی تیاری کے لیے لچکدار کان نینو فائبر کا استعمال کیا ہے۔

رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے

اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں 2 سال لگ گئے۔

 سائنسدانوں نے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا گیا

جو شرٹ کی تیاری میں استعمال ہوا۔

خوردبینی سطح پر بال سے باریک 22 مائیکرو میٹر کے 7 کاربن ریشوں سے بنائے گئے 3 بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا

جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔

محققین نے بجلی کے موصل یہ دھاگے آرام دہ اور پائیدار قرار دئیے

اور دھڑکنوں کی مسلسل نگرانی کے باوجود اسمارٹ شرٹ پہلی بار پہننے والے رضا کار کو بے چینی محسوس نہیں ہوئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ

ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے۔

اسمارٹ شرٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کے لیے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ شرٹ کی تیاری کے ذریعے مستقبل میں بڑے بڑے مسائل پر قابو پانے

میں مدد ملے گی اور انسان دل کی بیماری سمیت متعدد مسائل سے وقت سے قبل آگاہ ہوسکے گا۔

%d bloggers like this: