دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اب شناختی کارڈ اسمارٹ فون سے ہی بن جائے گا

وزیر  اعظم  عمران  خان  نے پاک آئیڈینٹٹی ایپ کو  نادرا  کا  انقلابی  قدم  قرار دے دیا۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  کی  ایپ  تیار  کرلی  گئی۔

نادرا کی موبائل ایپ کے ذریعے پاکستان دنیا میں آئی ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا  ہے۔

وزیر  اعظم  عمران  خان  نے پاک آئیڈینٹٹی ایپ کو  نادرا  کا  انقلابی  قدم  قرار دے دیا۔

اب  شہریوں  کو  شناختی  کارڈ  بنوانے  کے  لیے  لمبی  لائنوں  میں  لگنے  کی  کوئی  ضرورت  نہیں ہے۔

شہری بذریعہ اسمارٹ فون گھر بیٹھے ہی  اپنا  شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

پاک آئیڈینٹٹی ایپ کے  تحت صارفین اپنے اسمارٹ فون کے کیمرے کی مدد سے اپنے  فنگر پرنٹ لے سکتے ہیں۔

انگلیوں کے نشان کے حصول کی سہولت کی وجہ  سے  شہریوں  کے  لیے آن لائن شناختی کارڈ بنوانا  نہایت  آسان  ہوجائے  گا۔

صرف  یہی  نہیں  ایپ  میں  آپ  اپنی تصویر اور دیگر دستاویزات بھی اسکین کرکے اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

وزیر  اعظم  عمران  خان  نے اپنے  ٹوئٹر پیغام  میں نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ایپ کو  ایک انقلابی  قدم  قرار  دیا  ہے۔

نادرا کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ

اس ایپ کے ذریعے پاکستان دنیا میں آئی ڈی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں صارفین کو ایپ کا درست استعمال بھی سمجھا دیا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ اس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے معیشت کے لاتعداد شعبوں میں انقلابی پیشرفت ہوگی۔

About The Author