چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شعیب ملک اور سرفراز احمد کو اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھی یہی اسکواڈ برقرار رہے گا
جبکہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز 25 ستمبر سے ہو گا۔
پانچوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔
پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان قومی اسکواڈ میں دو لیگ اسپنرز شامل کیے جائیں گے۔
فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے
جبکہ شرجیل خان اور صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اضافی وکٹ کیپر کے نام اور محمد نواز اور عماد وسیم کے
ناموں پر تا حال اتفاق رائے نہ ہو سکا ہے۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی