اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع

شہباز شریف نے کہا معاملے پر میری لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے، میں شوگر مل کا ملازم ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے،شوگر مل کیس کے فیصلوں سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔

لاہور:  بینکنگ کورٹ لاہور  نے  منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت میں 25ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
بینکنگ کورٹ لاہور  نےشہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف جاری تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہا رکیا اور کہا کہ تفتیش مکمل کریں، آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوں ۔

بینکنگ کورٹ کے جج نے کہاآئندہ سماعت پر ہوائی باتیں نہیں سنوں گا، بتائیں ابتک تفتیش کہاں تک پہنچی ہے،؟
تفتیشی افسر نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف 50فیصد انکوائری مکمل ہوچکی ہے،ملزمان پر الزام ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔
شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میرے خلاف پہلے اسی کیس میں نیب مکمل تفتیش کرچکا ہے، تمام الزامات پر مکمل جواب پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں،ایک ہی کیس کو دو ادارے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔
عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے،؟

شہباز شریف نے کہا معاملے پر میری لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے، میں شوگر مل کا ملازم ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے،شوگر مل کیس کے فیصلوں سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔

.شہباز شریف نے کہا میں 2 سال جیل میں رہا ،یہ ایک سال پہلے جیل میں تفتیش کر چکے ہیں،

 عدالت  نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے آخری مرتبہ تفتیش سے متعلق سوال کیا کہ بتائیں 2 ماہ میں دو سے چار لائنیں لکھنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟آپ کی ڈائری توبتا رہی ہے کہ کچھ بھی نہیں ہورہا،.آپ تفتیش مکمل کریں، آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوں،

%d bloggers like this: