دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کرکے افسران کو فیلڈ میں پابند کیا جائے

تاکہ مٹیریل کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے یہ بات چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر زیادہ خطرناک ہے،پہلے کی نسبت زیادہ کورونا ایس او پیز پر عملد کرایا جائے۔

وزیر اعلی پنجاب کی خدمت آپ کی دہلیز پر مہم میں تمام محکمے باہمی رابطہ کی مثالی فضا قائم کرتے ہوئے اہداف پورے کریں فرضی اعداد و شماراور بوگس سرگرمیوں کے

اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کو خود دیکھیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم نے مزید کہا کہ

وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے معاشرہ کے ہر طبقہ کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پودے لگانا مقصد نہیں بلکہ بہتر دیکھ بھال کرکے انہیں تن آور درخت بنایا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ غریب عوام کے معاشی مفادات کا تحفظ کیا جائے۔ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

سرکاری نرخنامے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ مقررہ نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔چاروں اضلاع میں انسداد ڈینگی مہم کو

تیز کیا جائے۔ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے ساتھ ٹیموں کی بھی نگرانی کی جائے۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی تلفی ضروری ہے

جس کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ریونیو ریکوری میں ناکامی پر افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے

نادہندگان کی جائیداد قرقی اور ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔کمشنر سارہ اسلم نے ہدایات جاری کیں کہ

زیر التواء انکوائریز اور جوڈیشل کیسز جلد نمٹائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ریونیو افسران وراثتی جائیداد کی منتقلی کے وقت ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔وراثتی انتقال میں ریونیو افسران کی طرف سے غیر ضروری تاخیر بھی برداشت نہیں کی

جائے گی۔چاروں اضلاع کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے معاملات بھی مزید بہتر کئے جائیں۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو عزت وتکریم کے ساتھ بٹھانے
2
کے ساتھ موسم کے مطابق پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔کسی بھی افسر اور عملہ کے خلاف بدعنوانی اور سائل کے ساتھ نامناسب رویہ کی

شکایت ثابت ہونے پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

ہم سب کا مقصد عوامی مسائل حل کرکے انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے،انہیں ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔


ڈیرہ غازیخان

اساتذہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ طلباء کے کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ

بہترین معاشرہ کی تشکیل کے لئے مستقبل کے معمار اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں یہ بات رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے

گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکو ل قائد ڈی جی خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

مثبت سوچ سے ہی اعلٰی تعمیری صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے تقریب سے موٹیویشنل سپیکر فرخ سعید نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ

اساتذہ اور والدین کو طلباء کی ذہنی تربیت کے لئے اخلاقی اقدار و اعلٰی تہذیب کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے تاکہ

یہی نوجوان مستقبل میں ملک و قوم کے مفید شہری بن سکیں تقریب سے پرنسپل فرزانہ بخاری اور وائس پرنسپل رحمت اللہ بزدار نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے سکول کے لان میں پودا لگایا اور ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمد سعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر سول جج تصور حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس یاسر اعجاز

محمد علی اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا

اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے. انہوں نے کچن میں اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرانے پر ایک ہوٹل سمیت 11 دکانیں سر بمہر کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کمیٹی گولائی میں ماسک نہ پہننے پر سات دکانیں سر بمہر کرادیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے لکھ داتا موسی خان ہوٹل

سمیت چار دکانیں سیل کرادیں۔انہوں نے سخی سرور میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی معائنہ کیا


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان حکومتی ہدایات اور پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق امتحان شروع ہونے

کے 75دن کے اندر کر دیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkہے اس کے علاوہ دیگر کسی بھی ویب سائیٹ

پر نتائج کے اعلان سے متعلق کوئی بھی خبر غلط او ربے بنیاد ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہ ہے


ڈیرہ غازیخان

انسداد ڈینگی مہم میں عدم دلچسپی اور غیر حاضری پر 38 یوزر،فوکل سمیت 50 افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر وضاحت طلب کرلی گئی۔

ضلع میں ڈینگی کا دوسرا کنفرم کیس سامنے آگیا نتکانی تونسہ کا 26 سالہ سیف اللہ لاہور سے متاثر ہوکر آیا۔

ڈینگی لاروا سے متعلق نشاندہی کے لئے 080099000 ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنفرم کیس اور لاروا کی موجودگی پر

ایس او پیزکے تحت اردگرد کے گھروں میں سرویلنس اور حفاظتی

اقدامات کئے جائیں۔تمام یوزر روزانہ کی بنیاد پر انسدادِ ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کو متعلقہ ڈیش بورڈ پر ریکارڈ کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف محکموں کے 38 یوزر نے آٹھ ماہ کے دوران کوئی انسداد ڈینگی سرگرمی ریکارڈ نہیں کرائی دیگر

محکموں نے24 سے 29 اگست تک 79064 ان ڈور اور 9524 آؤٹ ڈور سرویلنس کی۔سخی سرور اور فورٹ منرو میں دو،دو مقامات سے ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی۔

مہم کے دوران39 عمارتوں کے مالکان کو نوٹسز اور 12 سربمہر کردی گئیں۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید نے ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کے سکولز، مراکز صحت اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے معائنہ کے دوران نظم و ضبط بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا.

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے سوالات بھی کیے. انہوں نے دیہی مرکز صحت کالا میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی.

انہوں نے سکولوں اور مراکز صحت کے رجسٹرزکے مطابق حاضری بھی چیک کی انہو ں نے ہسپتال میں موجود مریضوں او رلواحقین سے ادویات کی موجودگی

او رطبی سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں. ڈپٹی کمشنر نے کوہ سلیمان تحصیل کے ہیڈکوارٹر اور ماڈل لائیو سٹاک فارم کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا.

ڈپٹی کمشنر کو محکمو ں کے افسران نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی. ذیشان جاوید نے کہاکہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. معیاری مٹیریل کااستعمال یقینی بنایاجائے.

ہفتہ اور مہینہ کی بنیاد پر ٹائم لائنز مقرر کر کے عملدرآمد کرایاجائے تاخیری حربے پر تعمیراتی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے.

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور

ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

کپاس کے کاشتکاروں سے گفتگو کی، فصل کی صورت حال کا جائزہ لیا

اور محکمہ زراعت کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کاشتکاروں نے سیکرٹری زراعت کوکپاس کی فصل بارے بتاتے ہوئے کہا کہ

کئی سالوں بعد کپاس کاشتکاروں کیلئے منافع بخش ثابت ہورہی ہے

جس کی بڑی وجہ زرعی زہروں کا کم استعمال، محکمانہ ایڈوائرزیز پر عملدرآمد اور بہترین موسم ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ جن کاشتکاروں نے بائیو پیسٹی سائیڈز کا استعمال کیا ان کی فصل نے نیچے سے ہی پھل اٹھانا شروع کیا ہے

اور پتری و سانگلی وغیرہ بھی بہت کم بنی ہے جس سے صاف پھٹی کا حصول یقینی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

پنجاب میں پہلی دفعہ اگست میں ہی جننگ فیکٹریاں چل پڑی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ امسال کاشتکاروں نے فصل کا ابتدائی پھل بھی حاصل کیا ہے

جس کی وجہ سے زرعی منڈیوں اور فیکٹریوں میں کپاس کی فصل سندھ کے ساتھ ہی آنا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر فصل اور مناسب قیمت سے امسال کاشتکاروں کے حوصلے بڑھے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو کاشتکاروں کی رہنمائی کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر نگہداشت اور اعلیٰ معیار کی روئی حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو کپاس کی صاف چنائی بارے رہنمائی جاری رکھی جائے۔

سیکرٹری زراعت نے امید ظاہر کی آئندہ سال کپاس کے رقبہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا

جس سے ملکی معیشت میں مزید استحکام پیدا ہوگا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرسخی سرور

میں گرلز ڈگری کالج، ریسکیو 1122ایمرجنسی سٹیشن قائم کیے جائیں گے

جس کیلئے عملی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سارہ اسلم نے افسران کے ہمراہ کالج،

ریسکیو 1122 سنٹر کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اوردیگر ہمراہ تھے.

نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج کے جلد تعمیراتی کام کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے.

کمشنر سارہ اسلم نے برصغیر کے روحانی پیشواحضرت سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی،

فاتحہ خوانی کی،چادر چڑھانے کے ساتھ استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

کمشنر سارہ اسلم نے دربار کے روٹس کا بھی معائنہ کیا. انہوں نے روٹس کی صفائی اور بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں

کمشنر نے پنجاب پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں اور سول ہسپتال سخی سرور اور کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی معائنہ کا.

کمشنر سارہ اسلم نے سول ہسپتال سخی سرور کی اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کام میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ

سخی سرور سمیت ضلع بھرمیں مراکز صحت کے تعمیراتی کام کی خود نگرانی کریں۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا

ایس ایچ او ز اور ڈاکٹرز نے متعلقہ معاملات کے بارے میں بریفنگ دی.

About The Author