پاکستانی گلوکار ابرار الحق کی جانب سے دور جدید کی ماؤں پر کیے جانے والے تبصرے پر اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا
لیکن اداکارہ زرنش خان گلوکار کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
تحریک انصاف کے دور میں پی ٹی وی کی تین سالہ کارکردگی پر ہونے والے خصوصی پروگرام میں معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ
ہمارے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں لیکن آج کل کی مائیں بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون تھما دیتی ہیں
جس پر بچوں کی نظم بےبی شاک بجتی رہتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ابرار الحق کا یہ ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا۔
نادیہ حسین نے ابرار الحق کی اس بات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس کے برعکس اداکارہ زرنش خان ابرار الحق کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زرنش خان نے اپنی اسٹوری میں دبے الفاظ میں
نادیہ حسین پر تنقید کی۔ لکھا کہ اگر کوئی اچھی بات کرئے
تو اسکی بات کو اچھا کہیں ناکہ اسکی بات کو نظرانداز کرکے اسکی پوری زندگی کو جج کریں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،