محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں کل سے مون سون سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔
جس کے بعد تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک بادل برسیں گے۔
مون سون سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں بھی
یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انتظامات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے
اور پی ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل خوب جم کر برسے اور جڑواں شہروں کو جل تھل کر دیا۔
تاہم راولپنڈی کے متعدد علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ