دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی کوچز نےبھارتی کھلاڑی کی مدد کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

پاکستانی کوچز نے انسانی  ہمدردی کے جزبہ کے ساتھ   بھارتی کھلاڑی کی مدد کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

کرغستان میں جاری  ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں

پاکستانی کوچز نے انسانی  ہمدردی کے جزبہ کے ساتھ   بھارتی کھلاڑی کی مدد کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

موصولہ اطلاعات کے مطابق  کرغستان میں ہونے والی چیمپئن شپ کے دوران بیماری کا شکار ہونے والے بھارتی کوچ وشال سہگل کو میدان چھوڑنا پڑا

اس کے بعد پاکستانی کوچز نے آگے بڑھ کر بھارتی کھلاڑی  شمس لطیف کی رہنمائی کی، جس نے اپنے انڈونیشین حریف کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا کر

فتح حاصل کر لی،پاکستانی کوچز کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو نہ صرف  تماشائیوں بلکہ شریک ٹیموں اور

آل انڈیا ایم ایم اے فیڈریشن کے ذمہ دارای نے بھی سراہا.

About The Author