پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی باقی دو ارکان میں اسماویہ اقبال اور سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔
مرینہ اقبال، پاکستان کی سابق کرکٹر ہیں، جنہیں مارچ 2019 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔
اس دوران انہوں نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل جنوبی افریقہ
انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کیا۔
وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور رواں سال دورہ جنوبی افریقہ
اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کے انتخاب کا بھی حصہ تھیں۔
قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی.
مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی فیوچر لیڈرز کا حصہ بننے کے بعد کرکٹ کمنٹری کو
زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں، لہٰذا انہوں نے یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمنز ٹیم بہت باصلاحیت ہے
اور وہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر اس ٹیم کو فالو کرتی رہیں گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،