ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے ان کے حلقہ میں 33 مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے
رواں مالی سال آٹھ ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں اور فنڈز کا ایک ایک روپیہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جائیگا۔
معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتایا کہ
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے 22-2021اے ڈی پی میں پی پی 289 کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکیج دیا ہے
جس کے تحت ڈیرہ غازی خان کے لئے نئے بوائز ایسوسی ایٹ ڈگری کالج کے لئے 19کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد فنڈ کے اجراء کے بعد کام شروع کردیا گیا ہے۔
گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول المعروف جامع ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 کروڑ روپے،ہیلتھ کی سہولیات کی بہتری کے لئے یوسی نمبر 13 کے بی ایچ یو
کے لئے 5کروڑ روپے، ویمن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے لئے 33کروڑ روپے، ہاکی گراؤنڈ سٹی پارک کی مسنگ فسیلیٹیٹز کے لئے 3کروڑ50لاکھ روپے،
ٹیچنگ ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کے لئے3ارب85کروڑ روپے، ڈیرہ غازی خان میں نئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس کے لئے10کروڑ50لاکھ روپے،
ڈیرہ غازی خان شہر کے رہ جانے والے علاقوں میں سیورج،ڈرینج،ٹف ٹائلز،سٹریٹ لائٹس،نالی سولنگی اور کل ورٹس کے لئے سپیشل 25کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے
ہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے مزید بتایا کہ ان کے حلقہ انتخاب میں معذور افراد کے لئے گھر کے قیام کے لئے 10کروڑ روپے،
ڈویژنل ہیڈکوارٹر ڈیرہ غازی خان میں وی اے ڈبلیو سی کے قیام کیلئے 13کروڑ50لاکھ روپے اور کالج چوک سے سرکٹ ہاؤس روڈ کی از سر نو تعمیر کے لئے2کروڑ29لاکھ روپے کے فنڈ جاری ٹینڈرنگ پراسس مکمل کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول کی اپ گریڈیشن کے لئے 2کروڑ روپے،ڈیرہ غازی خان شہر کے لیفٹ اوور ایریاز میں مرمت روڈ،ڈرینج،ٹف ٹائلز،
سٹریٹ لائٹس،نالی سولنگی اور کل ورٹس کی دوسری سکیم کے لئے 20کروڑ روپے، گجر والا روڈ کی از سر نو تعمیر کے لئے 3کروڑ21لاکھ روپے،
ماڈل ٹاؤن سکول تا بھٹہ کالونی روڈ کی تعمیر کے لئے2کروڑ98لاکھ روپے، ریلوے پلی سے کنگن روڈ از سرنو تعمیر کے لئے3کروڑ23لاکھ روپے،
پیٹر مارکیٹ سے کامرس کالج کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر کے لئے3کروڑ روپے،منگلا چوک سے پی ائی اے آفس، ہسپتال چوک تک روڈ کی تعمیر کے لئے 2کروڑ44لاکھ روپے اور صدیق آباد کالونی کے کارپیٹڈ روڈ کے لئے بمعہ این او سی کاسٹ ریلوے
کے لئے10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔مشیر وزیر اعلی پنجاب نے بتایا کہ تھانہ صدر تا بزدار کالونی نیو ماڈل ٹاون پرانا ملتان روڈ کے ساتھ ملحقہ گلیوں کے ٹف ٹائل اور پختہ روڈ کے لئے10کروڑ روپے،
خیابان سرور اور ماڈل ٹاؤن کی گلیوں میں ٹف ٹائل ورکس کے لئے 15کروڑ روپے،غازی پارک کی بحالی کے لئے 3کروڑ روپے اور چونگی ڈمبرا سے نورنگ شاہ چوک
چورہٹہ ملحقہ آبادیوں کی گلیوں میں ٹف ٹائل ورک کے لئے 3کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شمس آباد گھاس منڈی پھاٹک تا چونگی ڈمبرا بہاری کالونی شمس آباد گلیوں ور میں روڈ کی تعمیر کے لئے5کروڑ25 لاکھ روپے،
ریلوے پلی سے بستی شیخاں والی تا پولیس چوکی نمبر چار اورغازی پارک چوک تک کارپیٹڈ روڈ بمع ڈرین کے لئے1کروڑ25 لاکھ روپے،شہزاد کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں
ٹف ٹائل نیٹ ورک ڈرین بمع الائیڈ ورکس کے لئے 2کروڑ50لاکھ روپے،
سنٹر جیل ڈیرہ غازی خان کی بحالی اور توسیع کے لئے 10کروڑ روپے، ڈیرہ غازی خان میں پولیس ٹریننگ سکول کے قیام کے لئے 52کروڑ21لاکھ روپے، غازی کالونی
2
کی بحالی، تزائن و آرائش اور چاردیواری کیلئے 2کروڑ روپے، ڈیرہ غازی خان میں دیہی مرکز مال کے قیام کے لئے50لاکھ روپے تحصیل کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کی بحالی،
تزائن و آرائش کے لئے5کروڑ روپے، مانکہ کینال پر مزید تین پل کی تعمیر کے لئے23کروڑ روپے اور پل ڈاٹ سے ریلوے پھاٹک بذریعہ گدائی چونگی دو رویہ روڈ کی
تعمیر کے لئے 45کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے گئے ہیں۔
مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت باتیں نہیں صرف کام اور وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اور یہ عمل بہت خوبصورتی سے انشاء اللہ جاری رہے گا
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے سیور مین محمد عامر کے گھر پہنچ گئے.
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذیشان فرید،محمد عمران جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے سیور مین کے
ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی،مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وہ پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں۔مرحوم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔
حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی طرف سے ہرممکن امداد کی جائے گی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا کہ فرائض دیانتداری سے انجام دینے والے کسی بھی محکمہ کا اثاثہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ روز کچہری روڈ پر سیوریج کی صفائی کے لئے مین ہول میں اترا اور حادثہ کا شکار ہوگیا
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈی جی خان ڈویژن شاہد محبوب نے ریجنل آفس انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں تعمیر ہونے والی بلڈنگ کے کام اور میٹریل کا جائزہ لیتے ہوئے
کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انٹی کرپشن کے افسران کے دفاتر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کے
دوران مسائل دریافت کیے اور خصوصی احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سرکل آفیسرز کو ہدایات دیں کہ سائلین کے مسائل فوری حل اور
درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جائے انہوں نے کہاکہ بلاوجہ کسی شہری کو انتظار نہ کرایا جائے۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب نے صفائی ستھرائی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا۔ افسران نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن شاہد محبوب کومتعلقہ امور بارے بریف کیا۔
ڈائریکٹر انٹی کرپشن شانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے انٹی کرپشن دن رات کوشاں ہے۔
کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور کسی معزز شہری کو ہرگز تنگ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی انٹی کرپشن مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب انٹر ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی گرلز ٹیم کا انتخاب کر لیاگیاہے.
ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کیے گئے
3
جس کی نگرانی سابق نیشنل کھلاڑی سلمی عاشق نے کی.
ٹرائلز میں چاروں اضلاع کے سکولز، کالجز اور اوپن سطح پر 35خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا.
ٹرائلز کے بعد 20کھلاڑیوں پر مشتمل ڈیرہ غازیخان کی ٹیم کا انتخاب کیاگیا.
ٹیم کاآج سے ہی کیمپ شروع کر دیاگیاہے.
ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی ٹیم چھ سے دس ستمبر تک لاہو رمیں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ذیشان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹوں کا معائنہ، شجرکاری اور دیگر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کیے.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد علی بدھ نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے
نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا. انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی حدود میں شجرکاری بھی کی.
جنگلات اور ہسپتال عملہ نے ڈیڑھ سو کے قریب پودے لگائے. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے دریائی کٹاؤ سے متاثر ہونے والے بیٹ چین والا کا دورہ کیا.
متاثرہونے والے افراد کی محفوظ منتقلی کے علاوہ بیس خیمے فراہم کیے گئے.
انہوں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا.
پرائس کنٹرول ایکٹ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ جرمانے جبکہ
ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین گاڑیوں کے چالان بھی کیے
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لئے بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈیرہ غازی خان اربن یوسی 4 میں عوامی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم ایں سی ایچ،
لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی لیڈرز و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا
نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کا دودھ قدرت کی طرف سے عطا شدہ نعمت سے کم نہیں جو بچوں کے لئے بہترین غذا کے طور پر قدرت کا ہیلتھ پلان ہے۔
ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا حکم قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔
حکم خداوندی ہے:”اور مائیں بچوں کو اپنا دودھ دو سال تک پلائیں۔“ ماں کا دودھ نوزائیدہ بچوں کی صحت مند نشوو نما کے لیے بہترین اور مکمل غذا ہے۔
اس میں وہ تمام غذائی اجزاء مناسب مقدار اور تناسب سے موجود ہیں جو بچے کی جسمانی اور دماغی نشو و نما کے لئے درکار ہیں۔
ماں کا دودھ بچے کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اس میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ماں کا دودھ پینے والے بچوں میں موٹاپا اور دائمی بیماری جیسے ذیابیطس، بلڈ پریشر کی شرح کم پائی جاتی ہے۔
بچوں کو پہلے 6 ماں کے دوران صرف اور صرف ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے اور اس کے علاوہ کوئی بھی مائع یا ٹھوس غذا قطعاً نہ دی جائے حتٰی کہ پانی بھی نہیں دینا چاہیے۔
ماں کے دودھ میں 88% پانی موجود ہوتا ہے جو اس کی پانی کی ضرورت کو پورا کردیتا ہے۔
ماں بچے کو بار بار اپنا دودھ پلائے۔ اگر ماں کے دودھ کے ساتھ دوسرا دودھ بھی دیا جائے تو ماں کا دودھ کم ہوجاتا ہے
پاکستا ن میں اکثر مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلانا چاہتی ہیں لیکن دودھ پلانے میں دشواری کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے
ضلع ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بریسٹ فیڈنگ کارنرز قائم کر دئے گئے ہیں.
تاکہ مائیں اپنے بچوں کو پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے دودھ پلا سکیں. انہوں نے کہاکہ میری تمام ماؤں سے اپیل ہے کہ
وہ اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ ضرور پلائیں کیونکہ ماں کے دودھ میں جو پروٹین,
وٹامنز اور انٹی باڈیز ہیں وہ کسی اور دودھ یا فارمولا ملک میں ہو ہی نہیں سکتے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ