دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی اداکارائیں جنید صفدر کی گلوکاری کی معترف

پاکستان کی مشہور شخصیات بھی نوجوان دولہے کی گلوکاری کی مہارت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت کوئی بھی صارف ایسا نہیں ہے جس نے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں حیرت انگیز طور پر شاندار گانا گاتے

انہیں نہ دیکھا ہو اور  پسند نہ کیا ہو۔

پاکستان کی مشہور شخصیات بھی نوجوان دولہے کی گلوکاری کی مہارت کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں محمد رفیع کے گانے

’ کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کا ایک مختصر حصہ کمال خوبصورتی اور مہارت سے گایا جس سے حاضرین نے خوب لطف اٹھایا۔

اداکارہ صبور علی،  اریبہ حبیب، عفت عمر، انوشے اشرف، زویا ناصر،

عبیر رضوی و دیگر نے ویڈیو پر کمنٹس کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

میزبان متھیرا نے لکھا کہ جنید صفدر تو حقیقی طور پر ایک باصلاحیت شخصیت ہیں۔

اداکارہ اریبہ حبیب نے جنید صفدر کی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انٹرنیٹ پر آج وائرل ہونے

والی خوبصورت ترین چیز ہے، بوائے نے دل جیت لیا۔‘

About The Author