نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک

میں ڈالر 166.52 روپے کا ہوگیا، چار ماہ کے دوران ڈالر13.69 روپے مہنگا ہوگیا ہے.

خیال رہے کہ رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ

مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق

مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔

پاکستان کے غیرملکی ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے

ذخائر 20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

About The Author