نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بے شمار میڈلز کا حامل سائیکلسٹ کال سنٹر پر کام کرنے لگا

لاہور کے پروفیشنل سائیکلسٹ نے اپنے شوق کی تکمیل کے لیے کال سنٹر پر کام کرنا شروع کردیا

قومی سطح پر میڈلز بے شمار مگر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر مواقع نہ ہونے کے برابر

لاہور کے پروفیشنل سائیکلسٹ نے اپنے شوق کی تکمیل کے لیے کال سنٹر پر کام کرنا شروع کردیا

ٹائم ٹرائل، فلائنگ سپرنٹ اور روڈ ایونٹس میں متعدد اعزازت حاصل کرنیوالے تئیس سالہ نوجوان رائیڈر سے ملوارہے ہیں

آئیے ملیے ہربنس پورہ کے رہائشی عاقب شاہ سے ،،، جس کا شمار پاکستان کے بہترین سائیکلسٹ میں ہوتا ہے

نوجوان سائیکلسٹ صبح اور شام کے اوقات میں ٹریننگ کرتا ہے

پہلے ٹائم ٹرائل ،، پھر فلائنگ سپرنٹ کی تیاری کے لیے ویلوڈروم اور روڈ ایونٹس کے لیے اہم شاہراوں پر سائیکل دوڑاتا ہے

قومی سطح پر متعدد میڈلز جیتنے والے عاقب شاہ پر سرکار نے توجہ نہ دی ،، تو مجبورا کال سنٹر پر نوکری شروع کر دی

عاقب شاہ ،، نیشنل چمپئن ،،، "تین سال میں کوشش کررہا کوشش کررہا ہوں ،،کہیں نوکری نہیں مل رہی ،،، دس سے بارہ لاکھ کی تو سائیکل کا سامان ہے ،، ڈائیٹ کے لیے الگ پیسے لگتے ہیں”

تئیس سالہ سائیکلسٹ کے مطابق تربیتی کمپ اور ٹورنامنٹس کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے

عاقب شاہ ،، نیشنل چمپئن ،،، "ہمارے کھلاڑیوں کا اتنا برا حال کے وہ انٹرنیشنل لیول پر خواتین سے بھی پیچھے رہ جائیں ،،، ، دو ہزار انیس میں آخری مرتبہ ٹریک چمپئن شپ ہوئی تھی ،، اس کے بعد کچھ نہیں ہوا”

نوجوان سائیکلسٹ دو ہزار سترہ سے پروفیشنل سائیکلنگ میں فتح کے جھنڈے گاڑ رہا ہے

سائیکلینگ کے میدان میں متعدد اعزازت حاصل کرنیوالے اس نوجوان سائیکلسٹ کو اچھی ٹریننگ اور حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے

جس سے نہ صرف یہ بلکہ اس جیسے دیگر سائیکلسٹ بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں

About The Author