دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقبال پارک:خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ مزید چھتیس ملزمان گرفتار

پولیس نے خاتون کے ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا

گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، پولیس نے مزید چھتیس ملزمان گرفتار کر لئے

پولیس نے خاتون کے ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیا

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والے مزید چھتیس ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق پولیس نے مزید چھتیس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اب تک واقعے میں ملوث چھیاسٹھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق تمام ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب خاتون کے ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو کا بھی میڈیکل کروا کر اسکا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

ریمبو سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت میں بھی مدد لی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی اعلی سطح کی پولیس ٹیم نے بھی متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی اور اسکا بیان قلمبند کیا۔

سپیشل ٹیم پیر کو اپنی رپورٹ آئی جی پنجاب انعام غنی کو پیش کرے گی۔

سپیشل ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی راؤ سردار علی خان ہیں

جبکہ سپیشل ٹیم میں ڈی آئی جی انعام وحید اور ایس ایس پی اطہر اسماعیل شامل ہیں۔

About The Author