دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: تیزاب گردی کا واقعہ،سابق اہلیہ نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

مبینہ طور پرسابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوئی،

کراچی میں مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ،سابق اہلیہ نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

مبینہ طور پرسابق شوہر پر تیزاب پھینکنے والی خاتون بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوئی،پولیس

تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے نوجوان کو سول برنس وارڈمیں طبی امداد دی جارہی ہے

 مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ جمعرات کے روز ناگن چورنگی کے قریب پیش آیا ،نیو کراچی پولیس

 مبینہ طور پر سابقہ بیوی نے متاثرہ نوجوان کو دو لڑکوں کےذریعے دھوکے سے

بلایا ، اہلخانہ کا الزام

 متاثرہ نوجوان ملزمہ کو9ماہ قبل طلاق دے چکا تھا ، اہلخانہ کا دعویٰ

 ملزمہ طلاق کے بعد دوبارہ شادی پر اصرار کررہی تھی ، اہلخانہ متاثر ہ نوجوان

 دوبارہ شادی سے انکار پر سابق اہلیہ نے تیزاب پھینکا ، اہلخانہ کا الزام

 ملزمہ نے واقعہ کے فوری بعد نیو کراچی تھانے پہنچ کر سابقہ شوہر پرتیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا ، پولیس

 متاثرہ نوجوان کاچہرہ ، سینہ اور جسم کے دیگر حصے تیزاب سے متاثر ہیں، نیو کراچی پولیس

شبہ ہے کہ ملزمہ نے سابق شوہر پر تیزاب ڈال کر اس ہی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی سازش کی ، نیو کراچی پولیس

 متاثرہ نوجوان کا اسپتال میں بیان لینے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،نیو کراچی پولیس

About The Author