نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان

اسکیم کے تحت پہلے سال 5 ہزار شہریوں کو ملک میں رہنے کا حق دیا جائے گا۔

لندن

برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے

کہ اسکیم کے تحت پہلے سال 5 ہزار شہریوں کو ملک میں رہنے کا حق دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں رہائش کے لیے خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں افغانستان میں سب سے زیادہ خطرہ ہے

اور انہیں غیر معینہ مدت تک برطانیہ میں قیام کا موقع دیا جائے گا۔

افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے آج برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہو گا۔

طالبان کی واپسی کے بعد تقریباً 9 سو برطانوی فوجیوں کو واپس کابل بھیجا گیا ہے تاکہ

وہاں سے سفارتخانے کے عملے سمیت دیگر پھنسے برطانوی شہریوں کو نکالا جا سکے۔

واضح رہے کہ نیویارک اور واشنگٹن میں 11 سمتبر 2001 کے حملوں کے

بعد امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی

جنگ میں برطانیہ امریکہ کا ایک اہم اتحادی تھا۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں برطانیہ کے ساڑھے نو ہزار اہلکار تعینات تھے

جنہیں 137 مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران برطانیہ کے ساڑھے

چار سو سے زاہد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

About The Author