مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کابل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال

امریکی فوج کی طرف سے کابل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا

امریکی فوج کی طرف سے کابل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے

امریکا کے جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔

جنرل ہینک ٹیلر کے مطابق امریکی فوجی دستے کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں اور ڈھائی ہزار امریکی فوجی کابل میں موجود ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے مزید 200 فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

اضافی فوجی برطانوی شہریوں کے افغانستان سے تیز انخلاء میں مدد دیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی غیریقینی صورت حال اور ملک سے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خوف اور مایوسی کا شکار لوگ چلتے طیارے پر لٹک گئے تھے

جس کے سبب کابل ایئرپورٹ پر امریکی طیارے سے گِر کر 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

فوجی طیاروں پر چڑھنے سے روکنے کےلیے امریکی فوج نے کابل ایئر پورٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی ۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

%d bloggers like this: