دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

محکمہ صحت نے ضلع بھر تین روزہ پولیو مہم 13 ستمبرسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ اور انتظامیہ تشکیل شدہ ٹیموں کو ٹریننگ کروائیں گے ۔

پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے

پلائے گے۔دو ہزار سے زائد ٹیموں کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔


ملتان
جامعہ زکریا نے 31اگست سے شروع ہونے والے اے ڈی اے،اے ڈی ایس سالانہ
امتحان2021ءملتوی کردیئے ہیں
معاون ناظم امتحانات جامعہ زکریا ذوالکفل ظفر کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا
جائے گا ۔

ملتان
امن و امان کےقیام کویقینی بنانےکیلیےپولیس اوررینجرزنےمختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا
فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر ایم ڈی اے
چوک رضا آباد، یو بی ایل چوک، پل واصل، ہائیکورٹ موڑ، خان پلازہ، ایس پی چوک ، عزیز ہوٹل، لکڑ منڈی ، چوک شہباز،
حامد کمرشل سنٹر، بی سی جی چوک ،ممتاز آباد فلائی اوور، دولت گیٹ
علی چوک ،گلستان چوک، چوک کمہاراں والا ، رشید آباد فلائی اوور ،چونگی
نمبر 9 ، گول باغ ، پیر خورشید کالونی اور چونگی نمبر 8 سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔

ملتان
ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نےبتایاکہ ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران 76 ہزار 384افراد نے ویکسی نیشن کرائی
جبکہ تین روز میں 70ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی۔
علی شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 6ہزار سے زائد افراد نے ویکسین کی دوسری
خوراک لگوائی ہے ۔

About The Author