جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان کا فیورٹ سبجیکٹ ؟

نہ ریاضی نہ انگلش نہ ہی فیزیکس ۔۔ ماہرہ خان کا فیورٹ سبجیکٹ “کیمسٹری” ہے۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے بچپن کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے پسندیدہ سبجیکٹ کے بارے میں بتا دیا۔

انسٹاگرام پر نئی پوسٹ میں ماہرہ نے کیمسٹری کی کتاب کے ساتھ اپنی خوبصورت تصویر شئیر کی ہے، جس کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ

اسکول میں میرا پسندیدہ مضمون کیمسٹری تھا، اور میرے تمام دوست اور ہم جماعت اس کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی کمسٹری کلاس، لیب اور اپنے دوستوں کو بہت مس کرتی ہیں، اور آج وہ جو کچھ ہیں اس میں ان کے اساتذہ اور دوستوں کا اہم کردار ہے۔

پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی کی سکرین پر دوبارہ چھائی ہوئی ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔

دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ

ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔

About The Author