دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد علی بدھ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا

اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے کاشتکاروں،آڑھتیوں اور خریداروں سے ملاقاتیں کیں

اور اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی تاکہ پرچون سطح پر قیمتیں کم کی جاسکیں۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ پھل اور سبزیوں کے نرخنامے بھی چیک کئے۔

اسد علی بدھ نے کہا کہ سبزی منڈی میں صفائی اور سہولیات کی بہتری کےلئے مارکیٹ کمیٹی کردار ادا کرے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی معاملات میں معاونت کےلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور

موبائل فون سروس کی معطلی کےلئے سفارشات ارسال کردی گئیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر زراعت عبدالحئی دستی نے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے

ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے ضلعی کنٹرول روم،جلوس کے روٹس اور مجالس کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

وزیر اعلی کے مشیر برائے زراعت عبدالحئ دستی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

افغانستان کے حالات کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہوچکا ہے۔ضلع کے سرحدی علاقوں،داخلی اور خارجی مقامات پر کڑی نظر رکھنی ہوگی۔

نے کہا کہ محرم الحرام سب مسلمانوں کےلئے احترام کا مہینہ ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کےلئے ہرممکن اقدامات کرنے ہوں گے۔

سکیورٹی،اوقات اور روٹس کی پابندی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے۔مجلس اور جلوس کے دوران رات کو روشنی کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔

ادارے اور سیکورٹی فورسز کو متحرک رہنا ہوگا
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ماسک،ہینڈ سینیٹائزر کا لازمی استعمال کیا جائے۔

،نیاز اور کھانا کی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔امن کمیٹی کے اراکین کو ساتھ رکھا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے بتایا کہ سیکورٹی معاملات میں معاونت کےلئے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں۔

ضلع میں مجالس اور جلوس کی جگہوں پر گیارہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

ضلع میں تیس روز کےلئے 14 کی زبان بندی اور 50 کی ضلع بندی کی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی کے مشیران عبدالحئی دستی اور محمد حنیف پتافی ڈپٹی کمشنر آفس میں عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بوائز سنٹرز آف ایکسیلنس اور ہائی سکول نمبر ون ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔کلاسز کا معائنہ کرتے ہوئے

طلباء سے نصابی سوالات کئے۔درست جوابات ملنے پر ملک کے مستقبل کو تابناک قرار دیاوزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے طلباء کو

مخاطب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اساتذہ کی عزت و تکریم یقینی بنائیں،شارٹ کٹ کامیابی نہیں،

محنت کو زینہ بنایا جائے۔ اس موقع پر پرنسپلز حافظ راشد سعید رانا اور محمد رفیق چانڈیہ نے اداروں کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہی دی۔

وائس پرنسپل سنٹر آف ایکسی لینس عباس مہدی کے علاوہ ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال محمد حسین نیازی،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری،محمود بھٹی،سلیم الیاس،سعید پراچہ،اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دس ارب سونامی پراجیکٹ کےلئے ملک کی تاریخی کا سب سے بڑا پیکج مختص کیا گیا

اور حکومت نے ایک ارب پودے لگالئے ہیں۔صرف مون سون شجرکاری مہم کےلئے ملک کا پچاس کروڑ اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا چھ کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون اور سنٹر آف ایکسیلنس بوائز میں شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی کا سب سے آسان اور سستا حل درخت ہیں۔

ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگاتے ہوئے اسے درخت بنائیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بوائز ہائی سکول نمبر ون اور سنٹرز آف ایکسیلنس میں

محکمہ تحفظ ماحولیات کے زیر اہتمام صاف سبز پاکستان اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

سکول میں بیک وقت پانچ سو پودے لگائے گئے۔زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں کمی کا سب سے آسان اور سستا حل درخت ہیں۔

ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگاتے ہوئے اسے درخت بنائیں۔اس موقع پر پرنسپلز حافظ راشد سعید رانا اور محمد رفیق چانڈیہ،ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال

محمد حسین نیازی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید اشفاق حسین بخاری،محمود بھٹی،ملک محمد عرفان،امجد نیاز عاربی،سلیم الیاس،سعید پراچہ،عباس مہدی اور دیگر نے بھی پودے لگائے۔


ایمرجنسی سروسز اکیڈمی سے خیبر پختونخوا کے 393 اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان کے 73 ریسکیورز تربیت مکمل کر کے

پاس آؤٹ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں خیبر پختونخوا او رپنجاب کے ریسکیورز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

صوبہ خیبر پختونخوا کے 393 اور کوہ سلیمان کے 73 ریسکیورز ٹریننگ مکمل کر کے پاس آؤٹ ہوئے
پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

امید ہے کہ ریسکیورجس طرح پنجاب کے شہروں میں ہنگامی صورتحالی میں عمدہ کارکردگی

کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اسی طرح خیبر پختونخو ا، کوہ سلیمان اوردیگر پسماندہ علاقوں میں

بھی بہترین خدمات سرانجام دیں گے -عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب میں ریسکیوائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان

پنجاب اس خطے کا پہلا صوبہ ہے جہاں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے-

ریسکیوائیر ایمبولینس سروس کے لئے رواں مالی سال میں بجٹ مختص کر دیا گیا ہے -عثمان بزدار

ریسکیورز کے لئے پنجاب پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس کی منظوری پر ہمدردانہ غور

کیاجائے گا-عثمان بزدار

ریسکیورز کے 2017 ء سے منجمندالاؤنس کی بحالی پر کام کیا جائے گا-عثمان بزدار

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے-عثمان بزدار

یہ ادارہ پنجاب میں 96لاکھ سے زائد حادثات یا ایمرجنسی صورتحال میں متاثرین کو ریسکیو

کی خدمات پیش کرچکاہے-عثمان بزدار

یہ ایک ریکارڈ بھی ہے اور انسانی خدمت کا ایک اعزاز بھی-عثمان بزدار

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں نہ صرف پنجاب بلکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جمو ں

وکشمیر، سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 20ہزار سے زائد نوجوان پروفیشنل

ریسکیورزٹریننگ حاصل کرچکے ہیں -عثمان بزدار

ہمارے اس ادارے کو اقوام متحدہ سے جنوبی ایشیاء کی پہلی مستندسرچ اینڈ ریسکیور ٹیم ہونے

کا ا عزاز بھی حاصل ہے-عثمان بزدار

کورونا کی پہلی لہر سے اب تک ریسکیورز نے فرنٹ لا ئن سولجرز کا کردار ادا کرتے ہوئے

سرانجام دیں -عثمان بزدار

اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہزاروں مریضوں کو ہسپتال او رقرنطینہ سنٹرمنتقل کیا-عثمان بزدار

ماضی میں 10برس تک اس ادارے کے بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا،ہماری حکومت نے اس ادارے

کے بورڈ کے باقاعدہ اجلاس ہوئے اورریسکیورز کی بہتری کے لئے اقدامات کئے -عثمان بزدار

ایمرجنسی سروسز کو مزید منظم کرنے کے لئے قوانین میں ترامیم کر کے ریسکیورز کے

لئے سروس سٹرکچر مرتب کیا گیاہے-عثمان بزدار

اب ریسکیورز ترقی کے مواقع حاصل کرسکیں گے-عثمان بزدار

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 86تحصیلوں تک ریسکیو سروسزکا دائرہ کار بڑھایا -عثمان بزدار

ریسکیورز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی ایمبولینس گاڑیاں فراہم کیں -عثمان بزدار

موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا دائرہ کار27اضلاع تک بڑھادیا گیاہے-عثمان بزدار

حکومت پنجاب ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہتی ہے او رادارے کی بہتری کے لئے

اقدامات کررہی ہے-عثمان بزدار

حکومت نے اس ادارے کوہر طرح کے وسائل پہلے بھی مہیاکئے اور آئندہ بھی کرے گی-عثمان بزدار

ہماری حکومت نے ریسکیو1122 کی استعداد کار اور صلاحیت بڑھانے کے لئے اسے الگ

ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کا درجہ دیا ہے -عثمان بزدار

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کو سیکرٹری کے اختیارات دیئے گئے ہیں -عثمان بزدار

ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے -عثمان بزدار

میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور ان کی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد پیش کرتا ہو

ں -عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خیبر پختونخوا کے ریسکیورز کی تربیت کیلئے بہت تعاون کیا-

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے او ریگانگت کی مثال قائم کی ہے-کامران بنگش

سابق حکمرانوں نے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی،عثمان بزدار نے سب کو

جوڑ دیا-کامران بنگش

عثمان بزدار پنجاب کے ہر دل عزیز وزیراعلیٰ ہیں -کامران بنگش

عثمان بزدار نے پنجاب کی ہر تحصیل او رضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیاہے-کامران

بنگش
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 3سال میں 30سال کی شوبازیوں کی تدفین کر دی-کامران بنگش

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محبت او رخلوص کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے-کامران بنگش

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شاندار مہمان نوازی سے متاثر ہوئے، خیبر پختونخوا کے دورے

کی دعوت دیتے ہیں -کامران بنگش

ریسکیو 1122ماضی میں شوباز کی تنگ نظری کی وجہ سے تنزلی کا شکار رہا-ایم پی اے

مسرت جمشید چیمہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو کو دوبارہ بحال کیا اور بہترین سروس بنا دیا-مسرت جمشید چیمہ

ریسکیو 1122 کوماضی میں نئی ایمبولینسیں نہیں دی گئیں -ڈاکٹر رضوان نصیر
2015

کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر258 نئی ایمبولینسیں دی جا رہی ہیں -ڈاکٹر رضوان نصیر

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کی ہر موقع پر سرپرستی کی ہے-ڈاکٹر رضوان نصیر


ٹیکرز نمبر1445
لاہور16 اگست

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی،ٹھوکر نیاز بیگ آمد

وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیورز کے

عملی مظاہرے دیکھے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمرجنسی میں ریسکیورز کے رسپانس کامشاہدہ کیا

ریسکیورز نے بہترین تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیوکی ڈرلز کیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیورز کی پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت کو سراہا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خاتون ریسکیور نے قومی پرچم پیش کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوپاس آؤٹ ہونے والے خیبر پختونخوا اور کوہ سلیمان کے ریسکیورز

نے سلامی پیش کی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریسکیورز کی پریڈ کا معائنہ کیا

خیبر پختونخوا او رکوہ سلیمان کے پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز نے مارچ پاسٹ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے خیبر

پختونخوا اور کوہ سلیمان کے ریسکیورز کو شیلڈز دیں

کوہ سلیمان کے ریسکیورز نے وزیراعلیٰ کو سوونیئر پیش کیا

کامران بنگش نے حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خصوصی

شیلڈ پیش کی

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے خیبر پختونخوا او رکوہ سلیمان کے ریسکیورز سے حلف لیا


ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے اعلامیے کے مطابق جماعت نہم سالانہ امتحان2021کاانعقاد28اگست سے ہو رہا ہے،

بورڈ نے تمام پرائیویٹ امیدوار وں کی رول نمبرسلپس ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ پتہ پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی ہیں

ریگولر اُمیدواروں کی رول نمبرسلپس ان کے متعلقہ ادارہ کے پورٹل پر آن لائن جاری کر دیں ہیں،ریگولر امیدواران اور ان کے ادارہ جات اپنے پورٹل سے

امیدواران کی رول نمبر سلپس پرنٹ کر سکتے ہیں۔جن امیدواران کی رول نمبر سلپس پر اعتراضات ہیں

یا بقایا فیس جمع نہ کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں ان کی رول نمبر سلپس مطلوبہ کوائف،دستاویزات،
بقایاجات نہیں کروائے جاتے اس وقت تک جاری نہیں کیں جائیں گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی پرائیویٹ امیدوار کو رول نمبر سلپس 26اگست2021 تک نہ ملے

تو وہ دفتر ڈیرہ غازیخان بورڈسے رابطہ کرے یا بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتا ہے۔

اگر اس وجہ سے کسی امیدوار کاپرچہ رہ گیا یا وہ امتحان میں شرکت نہ کر سکا تو تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر ہوگی،تعلیمی بورڈ اس کا زمہ دار نہ ہوگا۔


گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اساتذہ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پرنسپل شاہدہ آفتاب نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ

آزادی بہت بڑی نعمت ہے،آزاد قومیں ہی دنیا میں وقار کے ساتھ ترقی کرتی ہیں،پاکستان کی ترقی،سلامتی،
خوش حالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

وطن عزیز کے حصول میں بھی ہماری خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھااسی ولولہ اور عزم کے ساتھ اب ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے،

وہ دن دور نہیں جب ہماری محنت رنگ لائے گی اور ہمارا وطن دنیا کے صف اول میں شامل ہوگا۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مادر وطن کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔


 

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر

صحت محمد حنیف پتافی،ایم این اے خواجہ شیراز محمود،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،

ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قیصر عباس رند،احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز

اور متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھےاجلاس میں عاشورہ محرم،ترقیاتی منصوبے،شجرکاری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا

ضلع ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی نے ڈی سی سی کے اجلاس کے دوران غازی یونیورسٹی میں ملازمت کےکئے فیصل آباد کے افراد کو ترجیح دینے کے

معاملات کی تحقیقات کا فیصلہ کیابوائز ڈگری کالج کی کلاسز کسی متبادل سرکاری عمارت میں اسی سال فنکشنل کرانے،میر چاکر رند یونیورسٹی بنے

پر ٹیکنیکل کالج کو بحال کرانے ،یونیورسٹیز میں اعلی پوسٹوں کےلئے 60 فیصد اور درجہ چہارم کی سو فیصد مقامی افراد کی بھرتی کےلئے سفارشات بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

اراکین اسمبلی نے ڈیرہ غازی خان میں خود کشی کے بڑھتے واقعات پر کالا پتھر،گندم کی گولیوں اور مخصوص مہندی کی فروخت روکنے کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ اور

غازی یونیورسٹی سے رکن آباد کے مکینوں کےلئے راستہ دینے بھی سفارشات ارسال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے جنگلات اور انہار محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں جنگلات شجرکاری کا

پہلے اور بعد کا ریکارڈ پیش کرے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات مافیا کے زیر قبضہ رقبہ اور واگزار رقبہ کی بھی تفصیلات دے گا۔

اس سال تک ضلع میں 16 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور ہر پودا کی جیو ٹیگنگ کی جائے۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ شجرکاری میں کوہ سلیمان کو فوکس کیا جائے۔کوہ سلیمان میں زیتون کے باغات لگانے کی مہم تیز کی جائے۔

اراکین اسمبلی عاشورہ کے جلوس اور مجالس میں شریک ہوں گے کنٹرول رومز کا بھی معائنہ کیا جائیگا۔مجالس اور جلوس پر تعینات پولیس ملازمین اور رضاکاروں کو

شناختی کارڈز دئیے جائیں۔اراکین اسمبلی نے اجلاس میں امن کمیٹیوں کے اراکین کے کردار کو خراج تحسین بھی پیش کرتے ہوئے

ہوٹلز،سرائے،پارکنگ سمیت مجالس اور جلوس کے حساس مقامات کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

کوہ سلیمان کا دائرہ کار دو اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔فورٹ منرو کے ساتھ ماڑی،مبارکی،یک بائی سمیت دیگر صحت افزا مقامات کو فوکس کیا جائےکو

سلیمان ڈویلمنٹ اتھارٹی راجنپور اور ڈیرہ غازی خان کو مساوی ترقی کے مواقع دے۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔منصوبوں میں مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

اس سال جنوبی پنجاب کو 190 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔اراکین اسمبلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ضلع کی اے ڈی پی کےلئے 27 ارب تین سال کےلئے خرچ کرے گی۔

ضلع کی چار ہزار نئی سکیمیں منظور کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کرادیا گیا۔ضلع میں دو نئی یونیورسٹی،سات کالجز قائم ہوں گےسات مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائیگا

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت جاری منصوبوں کےلئے 9 ارب روپے اس سال دئیے جائیں گے

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار ہر رکن قومی اسمبلی کو۔تیس تیس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیں گے

ضلع ڈیرہ غازی خان کے ایم این ایز سے ہفتہ کے اندر سائپ کی سکیمیں طلب کرلی گئی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان۔

07 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

07 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 97 مجالس جبکہ 65 جلوس برآمد ہو گا۔

داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

800 سے زائد پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 97 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 10 بی کیٹیگری کے 53 سی کیٹیگری کے 34 پروگرام شامل۔

جلوس کے 65 پروگرام جنمیں اے کیٹگری کے 04 بی کیٹیگری کے 28 اور سی کیٹیگری 33 شامل۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان
چیک پوسٹ سخی سرور نے لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے دوران چیکنگ نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ بلوچستان سے پنجاب سمگل ہونے والے

لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان جن میں جوس، گٹکا، شاپر وغیرہ شامل ہیں کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی کا کہنا تھا کہ ہم نے

تھانے کے حدود میں چیکنگ کا عمل سخت سے سخت بنا دیا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا سکے۔

About The Author