دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عاطف اسلم نے شاہ رخ خان کیلئےکیا پیغام دیا؟

عاطف اسلم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو خصوصی پیغام دیا ہے

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو خصوصی پیغام دیا ہے کہ

نا تو وہ مصروف تھے اور ناہی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کبھی مصروف ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے خصوصی انٹرویو میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے میزبان ہارون رشید نے سوال کیا کہ

کیا یہ سچ ہے کہ آپ بہت مصروف تھے اور آپ نے شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گایا ، میرے پاس ان کی ایک ویڈیو کلپ بھی ہے جو

میں آپ کو بھیجوں گاجس میں شاہ رخ خان نے آپ کے بارے میں ایسا کہا ہے۔

جواب میں عاطف اسلم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، مجھے زندگی میں محض ایک مرتبہ ہی شاہ رخ خان سے ملنے کا موقع ملا،

وہ بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ ان کی ٹیم نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے ‘گیرووا’ گانا گایا بھی تھا، میں نے گانا ریکارڈ کیا اور ان کی ٹیم کو بھیج دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ پھر کیا ہوا،

میں شاہ رخ کے لیے کبھی مصروف نہیں ہو سکتا

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی ٹیم سے اس بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ میں نے گانا ریکارڈ کر کے بھجوا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصروف نہیں تھے ، اور کبھی بھی شاہ رخ کے لیے

مصروف نہیں ہوں گے اوران کے لیے گانا گانا انہیں اچھا لگے گا ۔

About The Author