تنقید کے باعث سوشل میڈیا سے بریک لینے والی فریال محمود کی انسٹاگرام پر واپسی ہوگئی ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی واپسی کے اعلان کے ساتھ کہا کہ مداحوں کی جانب سے کی جانے والی ای میلز اور میسجز سے انہیں اندازہ ہوا کہ
یہاں تمام لوگوں نے انہیں کس قدر مِس کیا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود نے کہا کہ
کچھ چیزوں کو ترتیب دینا تھا تب ہی یہاں سے بریک لینا ضروری تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میں باقی تمام اداکاروں کی طرح سیاسی اداکار نہیں لیکن چونکہ
میری اپنی ایک شخصیت ، نظریہ، اور ایک رائے ہے اس لیے مجھے اس کا اظہار کرتے ہوئے کوئی ڈر خوف محسوس نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے، نظریے کو قبول کرنے والوں کا شکریہ ، میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ
آپ سب مجھ میں آئی بہتری کو قبول کریں گے کیونکہ میں روز اپنی شخصیت میں تبدیلی و بہتری لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ مجھے کھانا اور گھومنا پھرنا بہت پسند ہے جیسے کسی عام شخص کو پسند ہوسکتا ہے۔
فریال نے یہ بھی کہا کہ میرا حِس مزاح بھی کمال ہے لہذا میرے مذاق پر ہنسنے والوں کا
بھی شکریہ سوائے ان کے جو میرے مذاق کا غلط مطلب اخذ کرتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،