دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکساں نظام تعلیم سندھ سمیت ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا، شفقت محمود

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکسا ں نظام تعلیم کے لیے مشترکہ کوششیں کی گئیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکسا ں نظام تعلیم کے لیے مشترکہ کوششیں کی گئیں۔

سندھ  سمیت ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کو نافذ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نئے نصاب سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان نے یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات پر زوردیا تھا۔

تبدیلی کاعمل یک دم نہیں بہت سے مراحل سے گزرکرطے ہوتا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات پر وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کیا۔

نئے نظام تعلیم کو رائج کرنے کےلیے کئی چیلنجز کاسامنا کیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نیشنل کیری کلم کونسل قائم کیا اورہم نے نتیجہ خیز کام کیا۔

تعلیم کے منقسم نظام سے معاشرے میں فرق موجود تھا۔ تعلیم کے منقسم نظام سے معاشرے میں تناوَ نے جنم لیا۔

برطانیہ،چین ،جرمنی اور جاپان کا اپنا نیشنل کیری کلم نظام ہے۔

About The Author