اسلام آباد: حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈزکا اعلان کیا ہے ۔ نامور سرائیکی شاعر و ادیب رفعت عباس کے لئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیاہے۔ نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کے لیے نشان امتیاز کا اعلان جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیاہے۔
ڈاکٹر انیس ناگی ، غنچی بی بی المعروف اداکارہ صائمہ نورمومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کےلیےتمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیاہے۔
سندھی شاعر وادیب ایاز گل،بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق اور پشتو ادیب طاہر آفریدی کے لئے بھی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیاگیاہے۔
اداکارشاہد اوردردانہ بٹ ،اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کےلیے بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگیاہے۔
ان شخصیات کو حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیئے جائیں گے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور