اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی شاعر و ادیب رفعت عباس کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان

سندھی شاعر وادیب ایاز گل،بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق اور پشتو ادیب طاہر آفریدی کے لئے بھی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیاگیاہے۔

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈزکا اعلان کیا ہے ۔ نامور سرائیکی شاعر و ادیب رفعت عباس کے لئے صدارتی تمغہ برائے  حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیاہے۔ نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کے لیے نشان امتیاز کا اعلان جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید  کے لیے ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیاہے۔

ڈاکٹر انیس ناگی ، غنچی بی بی المعروف اداکارہ صائمہ نورمومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی  کےلیےتمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیاہے۔

 سندھی شاعر وادیب ایاز گل،بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق اور پشتو ادیب طاہر آفریدی کے لئے بھی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیاگیاہے۔

اداکارشاہد اوردردانہ بٹ ،اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کےلیے بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگیاہے۔

ان شخصیات کو حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیئے جائیں گے

%d bloggers like this: