بلوچستان میں دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ایف سی کی گاڑی پر حملہ کردیا
جس کے نتیجے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے لورالائی کے علاقے شاہریگ میں ایف سی گاڑی پر حملہ کیا۔
کیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہو گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی
چوکی پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والا ایک سپاہی شہید ہو گیا۔
واقعہ کے بعد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،