اسلام آباد:
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
اندرون ملک فضائی سفر کے لیے 10 ستمبر سے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی
ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسینیشن کی صورت میں
ہی اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے۔
نوٹی فکیشن کے تحت ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی
سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی۔
سی اے اے کی مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام
اندرون ملک آپریٹ ہونے والی تمام ائیرلائنز سے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،