دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 786 کرونا کے نئے کیسز

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان

میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر

میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

About The Author