جنوبی وزیرستان، سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا اہلکار شہید ہوگیا۔
فوج کت شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گرد پاک فوج کی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کا جوان نائیک ضیا الدین شہید ہوگیا۔
آئی ای پی آر کے مطابق 11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سراردغہ میں 3 سے 4 دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔
پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ایک دہشت گردہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئیک رسپانس فورس نے دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا۔
دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،