نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کونکالنے کا آپریشن مشکلات سے دوچار

سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچایا گیا۔

کراچی

سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہازکو نکالنےکا آپریشن ایک کے بعد ایک مشکل سے دوچار ہے۔

سمندرکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کےقریب پہنچایا گیا۔

کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی اور خود ریت میں پھنس گئی۔

کرین کو بیلنس کرنے کے لئے باندھے گئےجوڑاور رسیاں بھی ہوا کے دباوسےٹوٹ گئیں۔

رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

لہروں کےدباو کی وجہ سے ٹگ بوٹس بھی جہاز کے قریب نہ پہنچ سکیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ

سمندرمیں ہوا کا دباؤ 35 ناٹ رہا اورجہاز کے قریب 4 فٹ اونچی لہریں تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کرین کو اونچی لہریں بننےکی صورت میں نکالنےکی کوشش کی

جائے گی۔ اگر آج کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تو مزید ایک ہفتہ انتظارکرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق سمندرمیں پھرطغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج جہاز کے کنڈوں پررسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو کھینچا جائےگا۔ جہاز کو گھسیٹ کر کےپی ٹی کے چینل پر لے جایا جائے گا۔

واضح رہے سی ویوپرجہاز19 اور20 جولائی کی درمیانی شپ انجن خرابی کےباعث پھنس گیا تھا۔

About The Author