پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد
میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ
سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب