دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقراء عزیز نے کورونا ویکسین لگوالی

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے بھی ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے بھی کورونا کی ویکسین لگوالی

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے بھی ویکسی نیشن کروانے کی اپیل کی ہے۔

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور جیو کے بینر تلے بننے والے شہرہ آفاق ڈرامہ "خدا اور محبت” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی

اقراء عزیز نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

اقراء عزیز نے بتایا کہ وہ حمل کی وجہ سے اب تک ویکسین نہیں لگواسکی تھیں۔

معروف اداکارہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی  ویکسینیشن کروائی۔

اقراء عزیز نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے

ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کے

تحفظ کے لیے کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

About The Author