دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سجل علی نے خوشخبری سنادی

اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر مٹھائی کی تصویر کیساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سُنائی ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر مٹھائی کی تصویر کیساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سُنائی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ مبہم اسٹوریز شیئر کرنے کے بعد مداح قیاس کررہے ہیں کہ

آیا اداکارہ نے یہ مٹھائی کہیں سے وصول کی ہے یا اپنی فیملی میں اضافے کی خوشخبری سنائی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوریز میں ایک تو مٹھائی کا ڈبہ تو دوسری جانب وہ نومولود کے سویٹر اور موزے بُننے کی ایک

مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

واضح رہے کہ ٹی وی اسکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے

اداکار احد رضا میر و اداکارہ سجل علی گزشتہ برس مارچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

About The Author