نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اوگرا نے اگست 2021 کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا

نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کا اطلاق یکم اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن ایل این جی کی فی یونٹ قیمت

میں 0.3015 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ

سوئی سدرن ایل این جی کی قیمت میں0.3163 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

اوگرا کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سوئی ناردرن ایل این جی کی نئی قیمت13.2175 ڈالر فی یونٹ جب کہ

سوئی سدرن ایل این جی کی نئی قیمت12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔

 اوگرا کی جانب سے ہر ماہ درآمد ہونے والی ایل این جی کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کی تھی

جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی تھی۔

About The Author