دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر آج گرج چمک

اور تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کو موسم گرم رہے گا تاہم شام کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ خطہ پوٹھوہار،

سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گجرانوالہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان اور گردوانواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

About The Author