دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ دھماکے، نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے

کوئٹہ

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں اتحاد چوک اور سریاب روڈ  پر

ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق بم دھماکوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقدمات میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد چوک دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 21 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ

سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا۔

About The Author